ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس  گاڑیوں کے ذریعہ   ملک بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ  1195 ایم ٹی  آکسیجن ریلیف  پہنچائی گئی جو کہ گزشتہ  سب سے زیادہ  ریلیف 1142 ایم ٹی سے زیادہ ہے


آکسیجن ایکسپریس  گاڑیاں  مشکلات کا سامنا کررہی ہیں اور  مشرق کے سمندری  طوفان سے متاثرہ علاقوں سے  ضروری  سامان  آندھرا پردیش، سکندر آباد اور تمل ناڈو پہنچا رہی ہیں

آکسیجن ایکسپریسوں نے  ملک  بھر میں  18980 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او پہنچائی ہے

دہلی میں  ایل ایم او  کی اترائی  5000 ایم ٹی  سے تجاوز کرگئی

جنوبی ریاستوں میں آندھرا پردیش چوتھی ریاست ہے جہاں  ایل ایم او  کی ڈلیوری  1000 ایم ٹی سے  متجاوز ہے

اب تک کل 1141 ٹینکروں کے ساتھ 284 آکسیجن  ایکسپریس گاڑیوں نے  اپنا سفر مکمل کیا ہے اور 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے

آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے ذریعہ  15 ریاستوں کو آکسیجن ریلیف پہنچائی گئی ہے جن میں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرل،دلی، اترپردیش، جھارکھنڈ اور آسام شامل ہیں

مہاراشٹر میں 614 ایم ٹی آکسیجن اتاری گئی ، اترپردیش میں تقریباً  3731 ایم ٹی ، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دلی میں 507

Posted On: 27 MAY 2021 3:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27   مئی 2021،   تمام مشکلات  پر قابو پاتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے  انڈین ریلوے  کا ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں لکوڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او)  پہنچاتے ہوئے  راحت پہنچانے کا سفر جاری ہے۔ اب تک انڈین ریلوے  ملک  بھر  کی مختلف ریاستوں میں 1141 سے زیادہ ٹینکروں نے 18980 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او پہنچا چکا ہے۔

قابل توجہ ہے کہ  اب تک  284 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اپنا سفر مکمل کیا ہے اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی  ہے۔

جاری کئے جانے کے وقت تک  20 ٹینکروں میں  392 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او کے ساتھ 4 لدی ہوئی آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں چل رہی ہیں۔

آکسیجن ایکسپریس  گاڑیوں کے ذریعہ   ملک بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ  1195 ایم ٹی  آکسیجن ریلیف  پہنچائی گئی جو کہ گزشتہ  23 مئی  2021 کو  پہنچائی  سب سے زیادہ  ریلیف 1142 ایم ٹی سے زیادہ ہے۔

دہلی میں لکوڈ میڈیکل آکسیجن (  ایل ایم او)  کی اترائی  5000 ایم ٹی  سے تجاوز کرگئی ہے۔

جنوبی ریاستوں میں آندھرا پردیش ، تمل ناڈو، کرناٹک اور تلنگانہ میں سے ہر ایک کو  1000 ایم ٹی سے  زیادہ ایل ایم او پہنچائی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ  آکسیجن ایکپسریس گاڑیوں نے  آکسیجن پہنچانے کا کام  33 دن قبل 24 اپریل کو  مہاراشٹر میں  126 ایم ٹی  کا لوڈ پہنچاکر کیا تھا۔

انڈین ریلوے کی کوشش ہے کہ وہ  درخواست کنندہ ریاستوں کو  کم سے کم ممکنہ وقت میں  زیادہ سے زیادہ ممکنہ ایل ایم او پہنچائے۔

آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے ذریعہ 15 ریاستوں کو آکسیجن ریلیف پہنچائی گئی ہے جن میں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرل،دلی، اترپردیش، جھارکھنڈ اور آسام شامل ہیں۔

یہ ریلیز جاری کئے جانے کے وقت تک مہاراشٹر میں 614 ایم ٹی آکسیجن اتاری گئی ، اترپردیش میں تقریباً  3731 ایم ٹی ، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دلی میں 5077 ایم ٹی، ہریانہ میں 1967 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 1653 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 1550ا یم ٹی، آندھرا پردیش میں 1190 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرل میں 380 ایم ٹی، تلنگانہ میں 1312 ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی، اور آسام میں 160 ایم ٹی  آکسیجن اتاری گئی۔

انڈین ریلوے نے  آکسیجن سپلائی کے مقامات کے ساتھ  مختلف راستوں کی میپنگ کی ہے اور  وہ ریاستوں کی کسی بھی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ریاستیں  ایل ایم او لانے کے لئے انڈین ریلویز کو ٹینکر فراہم کراتی ہیں۔

ملک بھر میں انڈین ریلوے  مغرب میں ہاپا، بڑودا، مندرا جیسے مقامات اور مشرق میں راورکیلا، درگا پور، ٹاٹا نگر، انگل جیسے  مقامات سے آکسیجن  کی لدائی کرتا ہے اور پھر اسے منصوبے کے مطابق  مختلف پیچیدہ راستوں سے  اتراکھنڈ،  کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرل،دلی، اترپردیش اور آسام ریاستوں میں پہنچاتا ہے۔

آکسیجن ریلیو کو  کم سے کم ممکنہ وقت میں پہنچائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے  ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیوں  کو چلائے جانے کے  نئے معیارات  اور بے مثالی بینچ مارک  تیار کررہا ہے۔بیشتر  طویل مسافتوں کے معاملے میں  ان اہم مال گاڑیوں کی  اوسط رفتار  55 سے زیادہ ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آکسیجن  کم سے کم ممکنہ وقت میں پہنچ جائے،  مختلف زونز کی آپریشنل ٹیمیں  فوری ضرورت کے جذبے کے تحت  دشوار ترین حالات میں 24 گھنٹے کام کررہی ہیں۔  مختلف سیکشنوں میں  عملے  کی تبدیلی کے لئے تکنیکی کام بندی کو  گٹھاکر ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس کے بلا روکاوٹ بڑھتے چلے جانے کو یقینی بنانے کےلئے  ریلوے لائن  کھلی رکھی جارہی ہے اور بہت زیادہ احتیاط سے کام کیا جارہا ہے۔

یہ تمام کام اس طرح سے انجام دیئے جارہے ہیں کہ دیگر مال گاڑیوں کی رفتار میں کمی نہ آئے۔

نئی آکسیجن ایکسپریس چلایا جانا  بہت سرگرمی والا کام ہے اور  اس کے اعداد و شمار  ہر وقت اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔ رات میں   مزید لدی ہوئی آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے  اپنا سفر شروع کرنے کی توقع ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4886               


(Release ID: 1722213) Visitor Counter : 268