ریلوے کی وزارت
’’کووڈ کے خلاف جنگ میں بہترین کارکردگی کےلئے انڈین ریلوے کو تاریخ یاد رکھے گی؛ قومی سپلائی چین کو برقرار رکھتے ہوئے اس نے ترقی کی تیز رفتار کو یقینی بنایا ہے‘‘: جناب پیوش گوئ؛
کیپیٹل اخراجات کے لئے مختص کی گئی ریکارڈ رقم کو پوری طرح استعمال کرنے کے لئے تیز رفتار کارروائی کریں؛ بنیادی دھانچے کےکاموں کی تکمیل سے خصوصی طور پر کووڈ کے مشکل وقت میں روزگار پیدا ہوگا: جناب گوئل
ریلویز اور کامرس و صنعت اور امور صارفین ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او ، جنرل منیجرز اور ڈویژنل ریلوے منیجرز کے ساتھ زون اور ڈویژنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
Posted On:
26 MAY 2021 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 مئی 2021، جناب پیوش گوئل نے آج ریلوے کے اعلی افسروں کے ساتھ زون اور ڈویژنوں کی کارگزاری کا جائزہ لتے ہوئے کہا’’کووڈ کے خلاف جنگ میں بہترین کارکردگی کےلئے انڈین ریلوے کو تاریخ یاد رکھے گی؛ قومی سپلائی چین کو برقرار رکھتے ہوئے اس نے ترقی کی تیز رفتار کو یقینی بنایا ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران ریلوے نے وقت کی مناسبت سے اعلی اخلاقی طاقت اور صلاحیت مظاہرہ کیا ہے۔
جناب گوئل نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کیپیٹل اخراجات کے لئے مختص کی گئی ریکارڈ رقم کو پوری طرح استعمال کرنے کے لئے تیز رفتار کارروائی کریں۔ بنیادی دھانچے کےکاموں کی تکمیل سے خصوصی طور پر کووڈ کے مشکل وقت میں روزگار پیدا ہوگا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ملک ان ریلوے ملازمین کا ممنون ہے جنہوں نے س ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان گنوائی ہے اور تعزیت کا اظہار کیا۔
جناب گوئل نے کہا کہ انڈین ریلوے ٹرانسپورٹیشن کے ایک طریقے سے اب ترقی کے اس عظیم انجن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہاں پر سبھی انڈین ریلوے کی کامیابی کے لئے عہد بند ہیں اور ریلوے کو ایک خود کفیل تنظیم بنارہے ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ آکسیجن ایکسپریسوں نے غیر معمولی طریقے سے ملک کی خدمت کی ہے اور کووڈ کے خلاف جنگ میں یہ گیم چینجر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کی رفتار اور اس کی خدمت کے معیار کی سبھی نے تعریف کی ہے۔ صف اول کے اسٹاف نے موقع کی مناسبت سے کام کیا ہے۔
جناب گوئل نے تمام افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کیپیٹل اخراجات کے لئے مختص کی گئی ریکارڈ رقم کو پوری طرح استعمال کرنے کے لئے تیز رفتار کارروائی کریں۔ بنیادی دھانچے کےکاموں کی تکمیل سے خصوصی طور پر کووڈ کے مشکل وقت میں روزگار پیدا ہوگا۔
جناب گوئل نے کہا کہ کووڈ کے چیلنجوں کے وقت میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ ریلوے چیلنج کا سامنا کرتا ہے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ابھرتا ہے۔ریلوے کی ذہنیت میں تبدیلی آئی ہے۔ ریلوے کے لئے کام کاج اب پہلے جیسا نہیں رہا۔
وزیر موصوف نے غیر معمولی لچک دکھانے اور انڈین ریلوے کے ذریعہ مال کی ڈھلائی میں دو عددی ترقی کا مقصد کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے افسران کی تعریف کی۔
ریلوے نے سال 20۔2019 کے مقابلے میں مال کی لدائی میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا ہے۔ مالی سال 22۔2021 نے انڈین ریلوے کی مجموعی لدائی 203.88 ملین ٹن ہےجو کہ مالی سال 22۔2019 میں اسی مدت کے اعداد و شمارر (184.88 ایم ٹی) سے 10 فیصد زیادہ ہے۔
وزیر موصوف نے مال کی ڈھلائی کو فروغ دینے کے لئے مشن موڈ میں کام کرنے پر بزنس ڈیولپمنٹ اکائیوں کے افسروں کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ تمام آپریٹرز کے لئے سہولت فراہم کرانے کے واسطے شیڈ ز، ٹرمنلز، شیڈز کے لئے بجلی کاری ، لدائی، اترائی کے میکانائزیشن وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے مزید کوششوں کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-4858
(Release ID: 1722171)
Visitor Counter : 175