بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے عوام الناس کو کوروناوائرس سے تحفظ فراہم کرانے کے لئے اپنی جانب سے مدد کاہاتھ بڑھایا

Posted On: 27 MAY 2021 12:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،27؍مئی :وزارت بجلی کے تحت ملک میں توانائی فراہم کرنے والی سب سے بڑی این ٹی پی سی نے صرف یہ کہ کوود -19کی دوسری لہر کے دوران ملک کو لگاتار بجلی سپلائی فراہم کرنے کو یقینی بنانے میں نہ صرف  مصروف عمل ہے بلکہ اس کمپنی نے معاشری تک رسائی بھی حاْصل کی ہے اورملک کے مختلف حصوں میں طبی بنیادی ڈھانچے کو فروغ بہم پہنچا کر کووڈ -19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں خاطرخواہ تعاون دیاہے ۔

این ٹی پی سی آگے آئی اوراس نے اپنے مختلف پروجیکٹوںمیں 600سے زائد حاصل آکسیجن کے بستراور1200آئیسولیشن بستر فراہم کرائے ۔یہ تمام ترکام جنگی پیمانے پرہوااور محض ایک ہفتے کے اندرانجام پایا جس کےذریعہ عوام الناس سمیت متعدد افراد کی قیمتی جانیں بچائی جاسکیں ۔ این ٹی پی سی ریاستی اورضلع انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل بناکر کام کررہی ہے اوراس نے  دوردراز کے مقامات پرطبی بنیادی ڈھانچے کو منظم بنایاہے ۔ کووڈ -19کے معاملات بڑھنے کے ساتھ خصوصاًدہلی اور قومی خطہ راجدھانی کے اندر این ٹی پی سی نے اپنی کوششوں میں اضافہ کیااور صرف این سی آر میں 1200آکسیجن کے حامل بستروں سمیت 140آئیسولیشن بسترفراہم کرائے جس سے کووڈ کے مریضوں کو بڑی راحت حاصل ہوئی ۔ مذکورہ این سی آر بنیادی ڈھانچہ دادری ، نوئیڈا اوربدرپور میں قائم کیاگیاہے اوریہاں آکسیجن سپورٹ کووڈ ٹسٹنگ ہرطرح کی صورتحال میں بروئے کارلائے جانے والے وینٹی لیٹروں کے علاوہ 24X7 کی بنیاد پر نرسنگ اورطبی نگہداشت کی سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔ یہ تمام ترانتظام 30کروڑروپے کی لاگت  سے کیاگیاہے ۔ این ٹی پی سی نے مذکورہ سہولت کو چلانے کے لئے 40سے زائد ڈاکٹر، سینکڑوں کی تعداد میں نیم طبی عملہ اورمعاون عملہ اور ساتھ 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے والی آکسیجن کی حامل ایمبولینس گاڑیوں کا انتظام کیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019EO4.jpg

 

این ٹی پی سی کا جدیدترین اسپتال جو 400کروڑروپے کی لاگت سے اڈیشہ کے سندرگڑھ علاقے میں تعمیر کیاگیا تھا اورجس میں 500بستروں کی سہولت ہے اسے وباء کےدوران بہت کم وقت میں ایک کووڈاسپتال میں تبدیل کردیاگیا۔جس میں اس علاقے بہت سے شدید بیماری میں مبتلاافراد کا علاج کیاگیا مختلف طبی آلات فراہم کرنے کے علاوہ این ٹی پی سی نے 20وینٹی لیٹرس فراہم کرکے اس اسپتال کو فروغ دیا ۔ مزید یہ کہ تندیہی کے ساتھ دیکھ بھال کے مطالبے پرغورکرتے ہوئے این ٹی پی سی اس اسپتال کو مزید 40وینٹی لیٹر فراہم کررہاہے ۔ این ٹی پی سی دارلی پلی ،جھرسوگڈا میں 30آئی سی یو بستروں کو قائم کرنے کے لئے بھی مدد فراہم کررہاہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P8E3.jpg

این ٹی پی سی نے مدھیہ پردیش کے کھڑگاؤں کے ضلع اسپتال میں 250آکسیجن والے بستر، 20ایچ ڈی یو اور10آئی سی یو قائم کئے ہیں ۔ یہ کام 2.24کروڑروپے کی لاگت سے انجام دیاگیاہے ۔ یہ مرکزجو دوردراز کے علاقے میں قائم کیاگیا عوام کے لئے بڑے پیمانے پرایک نعمت ثابت ہواہے جس کے ذریعہ کووڈ 19کے بہت سے مریضوں کی جان بچائی جارہی ہے ۔ جھارکھنڈ میں این ٹی پی سی نارتھ کرن پورہ نے جھارکھنڈ کے ضلع چھترا میں تانڈوا کے کمیونیٹی صحت مرکز میں آکسیجن سپلائی کے نظام کے ساتھ ساتھ 15آئی سی یوبستروں کے انتظام کے لئے 53لاکھ روپے کی مالی مددفراہم کی ہے ۔اس کے علاوہ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں این ٹی پی سی کے کان کنی کاایک پروجیکٹ پکری بروادھی ، نے رانچی میں آرآئی ایم ایس اور رانچی میں آئی ٹی کے ای ٹی آئی اورہزاری باغ میڈیکل کالج میں سینٹرلائزڈ طبی گیس پائپ لائن نظام قایم کیاگیاہے ۔ جس پر ایک کروڑروپے کی لاگت آئی ہے جس کے ذریعہ ایک ہزارسے زیادہ بستروں کو آکسیجن سپلائی کی جارہی ہے ۔

جاری بحران کے دوران این ٹی پی سی کے مختلف پروجیکٹوں کے ذریعہ ضلع انتظامیہ کو 2ہزارسے زیادہ صنعتی سیلنڈرفراہم کئے گئے ہیں جنھیں طبی آکسیجن سیلنڈرس میں تبدیل کیاجارہاہے اوراستعمال کیاجارہاہے ۔ آکسیجن کی مانگ میں ممکنہ اضافے کو دیکھتے ہوئے جو کووڈ مریضوں کی زندگی بچانے کی واحد گیس ہے این ٹی پی سی ملک بھرمیں آکسیجن تیارکرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم رول اداکررہاہے ۔ وہ دودرجن سے زیادہ آکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کررہاہے ، جن میں سے کچھ پر گیس بھرنے کے لئے آکسیجن سیلنڈرکی سہولت بھی دستیاب ہے ۔

این ٹی پی سی نے لوگوں کو کووڈ کی لازمی دوائیں بھی فراہم کی ہیں اوراس نےانھیں طبی سہولیات بھی فراہم کی ہیں ۔ این ٹی پی سی وندھیانچل نے اپنے علاقے کے 250سے زیادہ  کووڈ مریضوں کا علاج کیاہے اوراس علاج کے لئے اس نے اپنا خود کا عملہ کام پرلگایا۔

این ٹی پی سی نے اپنے ملازمین اپنے منحصرین اور سبھی این ٹی پی سی پلانٹس میں دیگر متعلقہ فریقین کا بہترین طریقے سے علاج کیاہے ۔ این ٹی پی سی نے ابھی تک 70ہزارسے زیادہ لوگوں کے ٹیکے لگائے ہیں ۔ مختلف جگہوں پر عوام کی ٹیکہ کاری کے بہت سے کیمپوں کا انعقاد کیاگیا۔ این ٹی پی سی نے اپنے ملازمین ان کے کنبے کے افراد اوران کے ساتھیوں کی 100فیصد ٹیکہ کاری کانشانہ مقررکیاہواہے ۔اس میں اپنے آس پا س کے علاقوں میں بھی لوگوں کے ٹیکہ لگانے کا منصوبہ بنایاہواہے ۔ این ٹی پی سی داری پلی اپنے آس پاس کے علاقوں میں عوام کے لئے 10ہزارویکسین خریدرہاہے ۔

این ٹی پی سی منافع سے ہٹ کر عوام پرتوجہ دینے کے فلسفے میں یقین رکھتاہے اور وہ سماج کے تئیں اس زبردست مدد کرنے کے گہرے احساس کا حامل ہے ۔ این ٹی پی سی کی بہترین کوششیں کووڈ 19سے نمٹنے میں رنگ لائی ہیں اوروہ اس بحران پرقابوپانے کے لئے بڑے پیمانے پرسماج کی مدد کررہاہے ۔ این ٹی پی سی کی طرف سے طبی اورآکسیجن سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تعمیرکیاجارہاہے ۔ یہ ادارہ نہ صرف جاری وباء میں سماج کی مددکررہاہے بلکہ وہ اس طرح کی دیرپاکوششیں بھی کررہاہے کہ اس طرح کے بحران میں مستقبل میں بھی سماج کو مدد فراہم ہوسکے ۔

*****************

)25.05.2021 (ش ح ۔اس ۔ع آ

U-4873



(Release ID: 1722122) Visitor Counter : 183