ریلوے کی وزارت

12 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے شدید موسم اور سمندری طوفان کے دوران مشرقی ریاستوں سے ملک میں 969 ایم ٹی رقیق طبی آکسیجن پہنچائی ہے


12 آکسیجن ٹرینوں میں 3 تمل ناڈو کے لئے ، 4 آندھرا پردیش کے لئے اور ایک – ایک دلّی ، مدھیہ پردیش ، اتر پردیش ، آسام اور کیرالہ کے لئے شامل ہیں
آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک کے مختلف حصوں میں 17945 ایم ٹی رقیق طبی آکسیجن پہنچائی ہے

Posted On: 26 MAY 2021 1:45PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 26 مئی /  بھارتی ریلوے  تمام رکاوٹوں پر قابو پاتے  ہوئے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے ، ملک کے مختلف حصوں میں رقیق طبی آکسیجن  (ایل ایم او ) کی سپلائی کرکے  راحت کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اب تک بھارتی ریلوے نے ملک کی مختلف ریاستوں میں  1080 سے زیادہ ٹینکروں میں  17945 ایم ٹی سے زیادہ  ایل ایم او سپلائی کی ہے ۔

          قابلِ ذکر ہے کہ اب تک 272 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اپنا سفر مکمل کر لیا ہے اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے ۔

          اپنی اضافی سرگرمیوں میں  ، جو  کل دیر رات تک جاری رہیں ،  12 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے 969 ایم ٹی ایل ایم او کے ساتھ  سمندری طوفان سے متاثرہ  مشرقی ریاستوں سے اپنا  سفر شروع کیا اور  شدید موسم   کی پرواہ نہ کرتے  ہوئے ملک کے لئے راحت پہنچائی ہے ۔

ان 12 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں میں  تمل ناڈو کے لئے 3 ، آندھرا پردیش کے لئے 4 اور دلّی ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، آسام اور کیرالہ کے لئے  ایک – ایک  ٹرینیں شامل ہیں۔

          ریاستوں میں تمل ناڈو ، کرناٹک اور تلنگانہ میں میں ایل ایم او کی فراہمی 1000 ایم ٹی  کو عبور کر گئی ہے ۔

          جھارکھنڈ میں پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین پہنچی  اور ریل کے ذریعہ آکسیجن وصول کرنے والی ملک کی 15 ویں ریاست بن گئی۔

          بھارتی  ریلوے کی پوری کوشش رہی ہے کہ وہ کم سے کم وقت میں آکسیجن کی درخواست کرنے والی ریاستوں کو زیادہ سے زیادہ آکسیجن فراہم کرے۔

           آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ 15 ریاستوں - اتراکھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دلّی ، اتر پردیش ، جھارکھنڈ اور آسام کو آکسیجن ایکسپریس فراہم کی گئی ہے۔

          اس ریلیز کے وقت تک مہاراشٹر میں 614 ایم ٹی آکسیجن اتاری گئی ،  اترپردیش میں 3731 ایم ٹی ،  مدھیہ پردیش میں 633 ایم ٹی ، دلّی میں 4910 ایم ٹی ، ہریانہ میں 1911 ایم ٹی ، راجستھان میں 98 ایم ٹی ، کرناٹک میں 1653 ایم ٹی ، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی ، تمل ناڈو میں 1158 ایم ٹی  ، آندھرا پردیش میں 929 ایم ٹی ، پنجاب میں 225 ایم ٹی ، کیرالہ میں 246 ایم ٹی ، تلنگانہ میں 1312 ایم ٹی ، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی اور آسام میں 160 ایم ٹی آکسیجن پہنچائی جا چکی ہے ۔

          آکسیجن کی فراہمی کے مقامات کے ساتھ ریلوے نے مختلف راستوں کی نقشہ سازی کی ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے مطابق خود کو تیار کیا ہے۔  رقیق طبی آکسیجن لانے کے لئے ریاستیں ، بھارتی ریلوے کو ٹینکر فراہم کرتی ہیں ۔

          قابلِ ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس نے 32 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 ایم ٹی رقیق طبی آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔

          ملک بھر سے روٹ پلاننگ کے پیچیدہ منظر نامے کے پیش نظر ، بھارتی ریلوے نے مغرب  میں ہاپا ، بڑودا ، مندرا ، مشرق میں راؤرکیلا ، درگا پور ، ٹاٹا نگر ، انگول سے آکسیجن لی ہے اور پھر اسے   اتراکھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش،  راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دلّی ، اترپردیش اور آسام تک پہنچائی ہے  ۔

          آکسیجن کی مدد کم سے کم وقت میں ، تیزی سے پہنچائی  جا سکے ، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے ، آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیوں کو چلانے کے لئے نئے معیارات قائم کر رہی ہے  ۔ ان اہم مال گاڑیوں کی اوسط رفتار طویل فاصلوں کے لئے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے ۔ اعلیٰ ترجیحی بنیاد پر گرین کاریڈور سے گزرتے ہوئے  یہ ٹرینیں مختلف زون میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر کام کر رہی ہیں اور آکسیجن کو کم سے کم وقت میں پہنچانے کے لئے چیلنج بھرے  دور میں  بہتر کار کردگی کو یقینی بنا رہی ہیں ۔  مختلف سیکشن پر عملہ تبدیل کرنے کے لئے  رکنے کے وقت کو گھٹا کر ایک منٹ کر دیا گیا ہے ۔

          ریل پٹریاں کھلی ہیں اور ان پر سے آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے بلا رکاوٹ گزرنے کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح چوکسی برتی جا رہی ہے ۔

          یہ سارے کام اس طرح انجام دیئے جارہے ہیں کہ مال برداری کے  دوسرے کاموں پر کوئی اثر نہ پڑے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U.No. 4845

 


(Release ID: 1722014) Visitor Counter : 289