نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ نے بودھ پورنیما کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی

Posted On: 25 MAY 2021 4:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍مئی2021:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بودھ پورنیما کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ :

‘‘میں بھگوان بودھ کے یوم پیدائش ‘بودھ پورنیما’کے مقدس موقع پر اپنے ملک کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھگوان بودھ اس سرزمین کے عظیم ترین روحانی پیشواؤں میں سے ایک تھے۔بھگوان بودھ کے ذریعے دیا گیا امن، بھائی چارے اور رحم دلی کا مقدس پیغام پوری دنیا کے انسانوں کو اخلاقی قدروں اور صبرپر مبنی زندگی جینے کی سمت میں کوشش کرنے کے لئے متحرک کرتا ہے۔

ہمارے ملک میں تہوار، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ایک دوسرے سے ملنے اور خوشی منانے کا ایک اہم موقع ہوتا ہے، لیکن کووڈ-19وباء کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں اپنے شہریوں سے پرزور گزارش کرتاہوں کہ اس تہوارو کو وہ اپنے گھروں کے اندر اور کووڈ سے متعلق طبی اور صاف صفائی کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے منائیں۔

خوشی کے اس موقع پر ہم سبھی بھگوان بودھ کے ذریعے دکھائے گئے رحم دلی اور یکجہتی کے راستے پر عمل کرنے کے تعلق سے اپنے عہد کا اظہار کریں۔’’

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4821)



(Release ID: 1721770) Visitor Counter : 165