جل شکتی وزارت

جل جیون مشن کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کے لئے 1605کروڑ روپے کی مرکزی گرانٹ جاری


21-2020ء میں شمال مشرقی ریاستوں میں 11لاکھ ٹیپ واٹر کنکشن مہیا کرائے گئے

Posted On: 25 MAY 2021 3:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍مئی2021:

شمال مشرقی ریاستوں (این ای)کی تیزی سے ترقی پر توجہ دینے کے ساتھ بھارت سرکار نے مالی سال 22-2021ء میں دیہی گھروں میں نل کا پانی مہیا کرانے کے لئے جل جیون مشن کے تحت شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں کے لئے 1,605کروڑ روپے کی مرکزی گرانٹ جاری کی ہے۔اس مالی سال میں جو چار قسطیں جاری ہوں گی، ان میں سے یہ پہلی قسط ہے۔ دیہی گھروں میں پائپ سے پینے کے پانی کی سپلائی کا انتظام کرنے کے لئے اس طرح کی بڑی رقم دیہی علاقوں میں رہنےو الے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں مرکزی حکومت کی اولیت کی طرف صاف اشارہ کرتا ہے۔

 

جل جیون مشن:مختص اور جاری شدہ فنڈز

 (روپے کروڑ  میں )

نمبر شمار

شمال مشرقی ریاست

مختص

جاری

1.

اروناچل پردیش

1,013.53

253.38

2.

آسام

5,601.16

700.00

3.

منی پور

481.19

120.30

4.

میگھالیہ

678.39

169.60

5.

میزورم

303.89

75.97

6.

ناگالینڈ

444.81

111.20

7.

سکم

124.79

31.20

8.

تریپورہ

614.09

142.91

میزان

9,261.85

1,604.56

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک کے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو اعلیٰ سطح پر اولیت دے رہی ہے۔ شمال مشرق کی پوری صلاحیت کا استعمال کرنے اور اس کی ترقی میں تیزی لانے کےلئے وزیر اعظم کا عہد سب کے علم میں ہے۔ مالی سال 22-2021ء کے دوران جل جیون مشن کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کے لئے مرکزی گرانٹ کی شکل میں 9,262کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں میں دیہی گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرنے کےلئے اس چیلنج سے بھرپور وقت میں اضافہ شدہ مختص کیا گیا یہ فنڈ اور اس فنڈ کی ریلیز سےخطے کی معیشت کو بڑھاوا ملے گا۔

جل جیون مشن کے تحت مختص مرکزی گرانٹ میں سے 93فیصد فنڈ کا استعمال پانی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر 5فیصد اس سے متعلقہ سرگرمیوں پر اور 2فیصد پانی کے معیار کی نگرانی اور نگرانی کی سرگرمیوں پر صرف کیا جانا ہے۔ مرکزی فنڈ بھارت سرکار کے ذریعے ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام کے علاقوں میں مہیا کرائے جانے والے نل کے پانی کے کنکشن اور دستیاب مرکزی اور مساوی ریاست کے حصے کے استعمال کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔

ریاستوں کو مرکزی فنڈ جاری ہونے کے 15دن کے اندر ریاست کے حصے کے ساتھ جاری مرکزی فنڈ کو واحد نوڈل اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگا۔ ریاستوں کو ریاست کے حصے کے ملان کے لئے التزام کرنا ہوگا اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کےلئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ چنانچہ اس کے لئے مناسب خرچ منصوبہ تیار کیا جاتا ہے، تاکہ اس سےپورے سال یکساں طورپر خرچ کیا جاسکے۔

تمام شمال مشرقی ریاستوں میں تقریباً 90 لاکھ دیہی کنبے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 63.35لاکھ آسام میں ہے۔ 21-2020ء میں ان تمام ریاستوں میں تقریباً 11 لاکھ نئے نل کنکشن دیئے گئے۔ 15 اگست 2019ء کو جب وزیر اعظم نے جل جیون مشن کا اعلان کیا تھا ، آج کی صورتحال کے مطابق اِ ن ریاستوں میں 16.27لاکھ گھروں (18فیصد)کو نل کے پانی کی سپلائی مل رہی ہے، جبکہ 15 اگست 2019ء میں محض 3.2لاکھ (3فیصد)گھروں میں پینے کے پانی کی سپلائی نل کے ذریعے ہورہی تھی۔

جیسا کہ اوپر آ چکا ہے،سرکار کے ذریعے اس سلسلے میں اولیت دی جارہی ہے۔ جل جیون مشن لئے بجٹ کے اختصاص میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔22-2021ء میں یہ رقم بڑھ کر 50011کروڑ ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مالی کمیشن نے 26940کروڑ پنچایتی راج اداروں کو پانی اور صاف صفائی کی خدمات کے لئے بھی مہیا کرائے ہیں۔ اس کےعلاوہ ریاست کے حصے اور باہری تعاون والے منصوبوں کے توسط سے بھی فنڈ دستیاب ہے۔اس طرح 22-2021ء میں دیہی گھروں میں نل کے پانی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے ملک میں ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جانے کا منصوبہ ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ ’’ہر گھر جل‘‘کے نشانے کو حاصل کرنے کے لئے اس طرح کی سرمایہ کاری اگلے تین سال تک جاری رہے گی۔ ملک کے دیہی علاقوں میں اس غیر معمولی سرمایہ کاری سے نہ صرف مقامی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں کو  بڑھاوا ملے گا، بلکہ اس سے دیہی معیشت کو بھی اوپر اٹھایا جاسکے گا۔ ساتھ ہی اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع بھی حاصل ہوسکیں گے۔

15اگست 2019ء کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے اعلان کے مطابق 2024ء تک ہر دیہی گھر میں نل کے پانی کی یقینی سپلائی مہیا کرنے کے مقصد سے جل جیون مشن کو ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ ساجھیداری میں لاگو کیا جارہا ہے۔ کووڈ -19اور اس کے بعد کے لاک ڈاؤن کے سبب آنے والے چیلنجوں کے باوجود4.20کروڑ (21.87فیصد)سے زیادہ گھروں کو نل کے پانی کی سپلائی مہیا کی گئی ہے۔اب 7.44کروڑ (39فیصد)دیہی کنبوں کو نل کے ذریعے پینے لائق پانی مل رہا ہے۔گوا، تلنگانہ، انڈمان و نکوبار جزائر  اور پڈوچیری  ’’ہر گھر جل‘‘ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام ریاست بن چکی ہیں۔ اس کے علاوہ مساوات اور شراکت داری کے اصول پر عمل کرتے ہوئے جل جیون مشن کے تحت 61ضلعوں  اور 90ہزار سے زیادہ گاؤں میں رہنے والے ہر دیہی کنبے کو نل کے پانی کی سپلائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام ریاست اب یہ یقینی بنانے کے نشانے پر اپنی توجہ مبذول کررہے ہیں کہ ملک کے ہر گھر کو محفوظ پینے لائق پانی مل سکے ،تاکہ گاؤں میں کوئی بھی شخص اس سے بچا نہ رہ جائے ۔

22-2021ء کے مرکزی بجٹ کے اعلان کے بعد مرکزی جل شکتی کے وزیر نے جل جیون مشن کے منصوبے اور اس کی عمل آوری پر بات چیت کرنے کےلئے تمام ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے دیہی آبی سپلائی ؍پی ایچ ای ڈی کے انچارج وزراء کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ مالی سال 22-2021ء میں 9اپریل سے شرو ع ہونےوالی سالانہ کام منصوبوں(اے اے پی)کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک سخت مشترکہ جائزہ عمل کے ساتھ شروع کیا۔جے جے ایم کے لئے یہ تیسرا سال بہت اہم ہے، جس میں مؤثر منصوبہ بندی ، پچھلے دو سالوں کی پیش رفت ، ادارہ جاتی تیاریوں کی بنیاد پر کاموں کے نپٹارے کے لئے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی اہلیت کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4820)


(Release ID: 1721769) Visitor Counter : 248