PIB Headquarters

کووڈ 19 پر پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 20 MAY 2021 2:55PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XWYZ.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G5AG.jpg

کووڈ 19 پر پی آئی بی کا بلیٹن

  • لگاتار ساتویں دن صحتیاب ہونے والےمریضوں کی تعداد یومیہ نئے کیسز کی تعداد سے زیادہ
  • وزیراعظم نے کووڈ-19 کے حالات پر ریاستی اور ضلعی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 21کروڑ سے زیادہ ٹیکے کی خوراکیں  فراہم کی گئیں
  • مشن کے انداز میں تقریباً 200 آکسیجن  ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک اپنا سفر مکمل کیا

#Unite2FightCorona

#IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن بیورو

اطلاعات و نشریات کی وزارت

حکومت ہند

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00459Y0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IQIL.jpg

لگاتارساتویں دن صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  یومیہ نئے  کیسز کی تعداد سے زیادہ

  • لگاتار چار دنوں نے 3 لاکھ سے کم یومیہ نئے معاملات
  • گزشتہ 24 گھنٹے میں بھارت  نے  اب تک کا سب سے زیادہ 20.55 لاکھ ٹیسٹ کیے، نیا ریکارڈ قائم کیا۔
  • روزانہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 13.44 فیصد ہے
  • فی الحال قومی سطح پر اموات کی شرح 1.11 فیصد  ہے
  • گزشتہ 24 گھنٹے میں 3874 اموات درج کی گئی۔

تفصیلات کیلئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1720166

وزیراعظم نے کووڈ-19 کے حالات پر ریاستی اور ضلعی افسران کے ساتھ بات چیت کی

اس بات چیت کے دوران افسران نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ان کی قیادت کیلئے وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔ افسران نے اپنے متعلقہ اضلاع میں کووڈ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو جانکاری دی۔ انہوں نےاصل وقت کی نگرانی اور صلاحیت سازی کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے اپنے تجربات کو مشترک کیا۔ انہوں نے اپنے اپنے ضلعوں میں عوامی شراکت داری اور بیداری بڑھانے کیلئے  کیے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔

تفصیلات کیلئے:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1720208

کووڈ-19 کے سلسلے کو توڑنے کیلئے ناندیڑ ضلع کے  بھوسی گاؤں نے راستہ دکھایا

شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں جانچ کی سہولتوں  اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں کمی کے سبب دیہاتوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنا نسبتاً  زیادہ مشکل عمل ہے۔ تاہم ناندیڑ ضلع کے بھوکر  تعلقہ میں واقع 6000 کی آبادی والے گاؤں بھوسی  نے نہایت آسان  آئیسولیشن کے طریقے کو اپناکر کووڈ-19 وبا کے خلاف لڑائی کاطریقہ دکھایا ہے۔

تفصیلات کیلئے:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1720206

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 21کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں

حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  اب تک مفت زمرے اور برہ راست ریاستی خریداری زمرے کے ذریعے دونوں ہی طرح سے  21 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں  (21,07,31,130)فراہم  کی ہیں۔ ان میں سے ویکسین کا کُل صرفہ (بشمول ضائع ہونے والی ویکسین) 19,09,60,575 خوراکیں ہیں (آج صبح 8 بجے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق) ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی تقریباً 2.00 کروڑ (1,97,70,555)کووڈ  ٹیکے کی خوراکیں دستیاب ہیں جن کو ابھی لگایا جانا ہے۔ مزید برآں تقریباً 26 لاکھ (25,98,760) ویکسین کی خوراکیں پائپ لائن میں ہیں جو اگلے 3 دنوں کے اندر ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو موصول ہوجائیں گی۔

تفصیلات کیلئے:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1720215

مشن کے انداز میں تقریباً 200 آکسیجن ایکپسریس ٹرینوں نے اب تک اپنا سفر مکمل کیا ہے

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک میں  775 سے زیادہ ٹینکروں میں تقریباً 12630 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچائی ہے۔45 ٹینکروں میں 784 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) کے ساتھ  10بھری ہوئی ایکسپریس ٹرینیں راستے میں ہیں۔ آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں اب ہر دن ملک میں 800 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن پہنچا رہی ہیں۔ آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے آکسیجن ریلیف 13 ریاستوں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تملناڈو، ہریانہ، تلنگانہ ، پنجاب،کیرالا، دہلی اوراترپردیش  میں پہنچائی گئی ہے۔ اب تک 521 میٹرک ٹن آکسیجن مہاراشٹرمیں تقریباً 3189 میٹرک ٹن آکسیجن یوپی میں، 521 میٹرک ٹن آکسیجن مدھیہ پردیش میں، 1549 میٹرک ٹن آکسیجن ہریانہ میں، 772 میٹرک ٹن آکسیجن تلگانہ میں، 98 میٹرک ٹن آکسیجن راجستھان میں، 641 میٹرک ٹن  آکسیجن کرناٹک میں، 320 میٹرک ٹن آکسیجن اتراکھنڈ میں، 584 میٹرک ٹن آکسیجن تملناڈو میں، 292 میٹرک ٹن آکسیجن  آندھراپردیش میں ، 111 میٹرک ٹن آکسیجن پنجاب میں، 118 میٹرک ٹن آکسیجن کیرالا میں اور 3915 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن دہلی میں پہنچائی گئی ہے۔

تفصیلات کیلئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1720223

 

حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک مشیر کے دفتر نے ایس اے آر ایس- سی او وی-2 وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ٹرانسمیشن کو روک دو ، وبائی مرض کو کچل دو-ماسک، فاصلہ، صفائی ستھرائی اور وینٹی لیشن  کے بارے میں  ایڈوائزری جاری کی

یہ ایڈوائزری خراب  روشنی والے اور ہوادار گھروں  اور دفتروں میں متاثرہ ہوا کے وائرل  بوجھ کو کم کرنے میں اچھی طرح روشن اور ہوا دار جگہوں کے رول کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ وینٹی لیشن سے متاثرہ شخص سے دوسرے شخص میں وائرس کے منتقلی  کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کیلئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1720088

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006TC2Y.jpg

 

 

 

 

 

 

********

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4757



(Release ID: 1721189) Visitor Counter : 134