وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر دفاع نے بارہویں جماعت کے امتحانات اور پیشہ ورانہ کورسیز کے داخلہ امتحانات کے نتائج کے بارے میں تبادلہ خیالات کرنے کیلئے  قومی مشاورت کی صدارت کی


طلباء کی حفاظت اور تعلیمی فلاح وبہبود اور نظام تعلیم کے بلارکاوٹ عمل کو یقینی بنانے کیلئے پورا ملک اکٹھا ہوا ہے: جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘

Posted On: 23 MAY 2021 5:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی:23مئی،2021۔حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے ذریعے آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے تعلیم اور ایڈمنسٹریٹرس کے ساتھ ایک قومی مشاورت کا انعقاد کیا گیا۔ اس قومی مشاورت کی صدارت مرکزی وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کی، اس میٹنگ میں مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘، خواتین اور بچوں کی وبہبود اور کپڑے کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی، جنگلات، ماحولیات اور آب وہوا کی تبدیلی نیز اطلاعات ونشریات کےمرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر، تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے ، اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے، اسکولی تعلیم کی سکریٹری محترمہ انیتا کاروال اور وزارت کے سینئر عہدیداران  نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر بات چیت کی شروعات کرتے ہوئے وزیرتعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے اس مشاورت سے منسلک ابتدائی تبادلہ خیالات میں وسیع تعاون دینے اورآج کی میٹنگ میں موجود رہنے کیلئے حکومت ہند کے کابینی وزراء کاشکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 21 مئی 2021 کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں 9 مرکزی کابینی وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ یہ میٹنگ بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات  اور کُل ہند داخلہ امتحانات منعقد کرانے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔ وزیرتعلیم نے ان امتحانات کے بارے میں اپنا قیمتی وقت اور بیش قیمتی تجاویز دینے کیلئے وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس میٹنگ میں حصہ لینے کیلئے خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر  ، اطلاعات ونشریات کےمرکزی وزیر اور تعلیم کے وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیرتعلیم نے حکومت ہند کی پہلی ترجیح کے طور پر بچوں کی حفظات اور تحفظ کیلئے عہدبستگی ظاہر کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ طلباء کی حفاظت اور تعلیمی فلاح وبہبود اور تعلیمی نظام کے بلارکاوٹ عمل کو یقینی بنانے کیلئے پورا ملک اکٹھا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 سے پیدا ہوئے چیلنجوں کے باوجود حکومت نے تعلیم کو آن لائن طریقے سے کامیابی کے ساتھ لانے میں اپنی جانب سے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھروں  کو اسکولوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے طلباء کے مستقبل کو مہمیز کرنے اور کریئر کو سمت دینے میں بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات اور کُل ہند داخلہ امتحانات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے دسویں جماعت کے سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کو رد کرنے  اور اندرونی اسسمنٹ کے ذریعے  نمبرات دینے کافیصلہ کیا ہے لیکن ایک طالب علم کے مستقبل کے تعین کیلئے بارہویں جماعت کے امتحانات کافی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشاورتی عمل کے ذریعے موجودہ چیلنج سے بھرپور حالات میں دستیاب مختلف متبادل تلاش کرنے میں اہل بنانے کیلئے مرکزی اور ریاستی بورڈوں اور دیگر امتحان ایجنسیوں کی یہ میٹنگ بلائی گئی ہے۔ جناب پوکھریال نے بھروسہ دلایا کہ آج کی میٹنگ میں سبھی اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ ہوئے تبادلہ خیال سے طلباء کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے امتحانات پر مناسب فیصلہ لینے میں مدد ملے گی اور ہمارے بچوں کا ایک سنہرا مستقبل یقینی ہوگا۔

اس دوران تبادلہ خیال کے  دو موضوعات – مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ  اور دیگر ریاستی بورڈوں کے ذریعے بارہویں جماعت کیلئے منعقد ہونے والے بورڈ امتحانات  اور مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ کورسز کیلئے کُل ہند داخلہ امتحانات کے اردگرد مرکوز رہا۔ امتحانات کا طریقہ کار، مدت اور وقت کی حد سے متعلق مختلف متبادلوں پر تبادلہ خیال ہوا، حالانکہ بورڈوں کی رضامندی  کے باوجود یہ فیصلہ لیا گیا کہ ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقے آگے اس معاملے پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں اور 25مئی 2021 تک تحریری طور پر اپنی تجاویز بھیج سکتے ہیں۔

اس میٹنگ میں جھارکھنڈ اور گوا  کے وزیراعلیٰ، اترپردیش اور دہلی کے نائب وزیراعلیٰ او رریاستی وزیر تعلیم ، تعلیم کے ریاستی سکریٹری  ، امتحانات بورڈ کے صدر، مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر، حکومت ہند کے اعلیٰ تعلیم کے محکمے اور اسکولی تعلیم محکمے کے سکریٹری، سی بی ایس ای، یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین  اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل  اور کئی دیگر افسران موجود رہے۔

مختصر طور پر مرکزی وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے امتحانات کرانے کی تجاویز پر ملے مثبت  مشوروں پر سبھی  شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے  کوئی دیگر سجھاؤ ہونے پر منگل 25 مئی تک انہیں وزارت تعلیم  کو بھیجنے کی گزارش کی۔  انہوں نے کہا  وزارت تمام تجاویز پر غور وخوض کریگا اور جلد ہی حتمی فیصلہ لے گی۔ انہوں نے دوہرایا حکومت کی ترجیح محفوظ ماحول میں سبھی امتحانات کاانعقاد کرنا ہے۔

اس سے پہلے 14 اپریل کو مرکزی ثانوی بورڈ نے اطلاع دی تھی کہ بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں اور طلباء کو بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے سلسلے میں یکم جون تک آگے کی جانکاری دی جائے گی۔ اس ضمن میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ہوئے صلاح ومشورے  کے عمل کے تحت حکومت ہند اس ہفتے مختلف ریاستی حکومتوں سے حاصل ہوئی تجاویز کاجائزہ لے گی اور اس سلسلے میں یکم جون 2021 یا اس سے پہلے  طلباء کو آگے کی اطلاع دی جائے گی۔

 

****

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4755


(Release ID: 1721187) Visitor Counter : 276