صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کوویڈ ریلیف امداد سے متعلق اپ ڈیٹ


اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو 16،630 آکسیجن کونسٹریٹر 15،961 آکسیجن سلنڈر؛ آکسیجن جنریشن پلانٹس؛ 11،516 وینٹیلیٹر / بی آئی پی اے پی؛ 9 6.9 لاکھ ریمڈیسیویر انجکشن کو تیزی سے پہنچایا / روانہ کیا گیا

Posted On: 23 MAY 2021 1:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 23 مئی         حکومت ہند کو 27 اپریل 2021 ء سے مختلف ممالک / تنظیموں سےکووڈ – 19 ریلیف میڈیکل سپلائی اور ساز و سامان کابین الاقوامی تعاون مل رہا ہے۔ یہ کووڈ – 19 مینجمنٹ کے سلسلے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی کوششوں کی تکمیل کے طور بڑی تیزی سے بھیجا / فراہم کیا جا رہا ہے۔

27 اپریل 2021 سے 22 مئی 2021 تک مجموعی طور پر ، 16،630 آکسیجن کونسٹریٹر، 15،961آکسیجن سلنڈر، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹس، 11،516 وینٹیلیٹر / بی آئی  پی اے پی،  9 6.9 لاکھ ریمڈیسیویر انجکشن  کو سڑک  اور ہوائی  راستے سے پہنچایا / روانہ کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ (برطانیہ) ، گلیڈ ، یو ایس آئی ایس پی ایف ، کے او آئی سی اے (جنوبی کوریا)  اور بدھسٹ  سنگھ (ویتنام) سے 21/22 مئی 2021 کو موصول ہونے والی بڑی کھیپ۔

کھیپ

مقدار

آکسیجن کونسٹریٹر

100

وینٹیلیٹر/بی آئی   پی اے پی/ سی پی اے پی

100

ریمڈیسیویر

29,296

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزید برآں ، موصول ہونے والے نیگٹو منفی پریشر کیریئر اور وائرل ٹیوب میڈیا

امدادی ساز و سامان کو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لیے فوری طور پر مختص کرنا ، اور منظم طور پر تقسیم کرنا ایک جاری عمل ہے۔

مرکزی وزارت صحت مستقل طور پر اس کی مکمل نگرانی کر رہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت میں ایک مخصوص کوآرڈینیشن سیل تشکیل دیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی تعاون غیر ملکی کووڈ امدادی ساز وسامان کی وصولی اور اس کی تخصیص کو بطور گرانٹ ، امداد اور چندہ کی شکل میں مربوط کیا جاسکے۔ اس سیل نے 26 اپریل 2021 ء سے کام کرنا شروع  کر دیا ہے۔ وزارت صحت نے  2 مئی 2021 سے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار وضع کیا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4745



(Release ID: 1721133) Visitor Counter : 193