نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے کھیلوں کے ایوارڈ 2021 کے لیے نامزدگیاں مدعو کیں
Posted On:
20 MAY 2021 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20مئی، 2021/کھیلوں میں مہارت کو تسلیم کرنے اور اس کا صِلہ دینے کے لیے کھیل انعامات ہر سال دیئے جاتے ہیں۔ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ چار سال کی مدت میں کھیلوں سے وابستہ کسی شخص کی طرف سے کھیلوں کے میدان میں قابل دید اور سب سے زیادہ غیر معمولی کارکردگی کے صلے میں دیا جاتا ہے۔ ارجن ایوارڈ چار سال میں ایک بار کسی لگاتار غیرمعمولی کارکردگی کے صلے میں دیا جاتا ہے۔ دروناچاریہ ایوارڈ باوقار بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے صلے میں کوچز کو دیا جاتا ہے۔ دھیان چند ایوارڈ کھیلوں کی ترقی میں زندگی بھر کے تعاون کے صلے میں دیا جاتا ہے ۔ راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار کار اُن پوریٹ ادروں اور افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیلوں کو ترقی اور فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا ہو اور مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی اس یونیورسٹی کو دی جاتی ہے جو بین یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں اپنی مجموعی کارکردگی میں سر فہرست رہی ہو۔
وزارت ہر سال کھیل انعامات کے لیے نامزدگیاں / درخواستیں طلب کرتی ہے۔ سال 2021 کے لیے ان کھیل انعامات کے لیے نامزدگیاں / درخواستیں طلب کرنے کےلیے نوٹیفکیشن وزارت کی ویب سائٹ (www.yas.nic.in) پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن / اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا / تسلیم شدہ کھیلوں کی قومی فیڈریشن / اسپورٹس پرموشن بورڈز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو بھی اسی کے مطابق اطلاع دی جاتی ہے۔
کھیلوں سے وابستہ اہل افراد / کوچز / کمپنیوں / یونیورسٹیوں کی نامزدگیاں / درخواستیں اس ایوارڈ کے لیے مدعو کی جاتی ہے۔ اور انہیں اس پتے پر surendra.yadav[at]nic[dot]in یا girnish.kumar[at]nic[dot]in ای میل کر دیا جائے۔ نامزدگیاں حاصل کرنے کی آخری تاریخ 21 جون، 2021 پیر ہے۔ یہ نامزدگیاں سہ پہر 5 بجے تک موصول کی جاسکتی ہیں۔ آخری تاریخ کے بعد حاصل ہونے والی نامزدگیوں پر غور و خوض نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
20.05.2021
U –4678
(Release ID: 1721005)
Visitor Counter : 178