سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

حکومت نے آکسیجن کنسنٹریٹروں کے اہم پرزوں اور جدت طرازی پر تحقیق و ترقی سے متعلق تجاویز مدعو کی ہیں

Posted On: 22 MAY 2021 4:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 مئی 2021:  کوویڈ-19 وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی ایک نئی پہل ابھرتی ہوئی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے میک ان انڈیا آکسیجن کنسنٹریٹروں کے اہم پرزوں اور جدت طرازی سے متعلق تحقیق و ترقی کو جلد ہی ترغیب دے گی۔

عالمی صحت ادارے کی مقررہ لازمی ادویات کی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود آکسیجن اب بھی ایک قیمتی اور کم یاب شے بنی ہوئی ہے، خاص طور پر طبی ہنگامی صورت حال کے زمانے میں۔

اس پہل میں تعلیمی و تحقیقی اداروں / لیبارٹریوں ، یونیورسٹیوں اور طبی اداروں ، اسٹارٹ اپ اور صنعتوں کے سائنس دانوں سے سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس آر بی) کے ذریعے، جو سائنس و ٹکنالوجی شعبے کا ذیلی ادارہ، تجاویز کا طلب کیا جانا شامل ہے تاکہ انفرادی/پورٹ ایبل آکسیجن کسنٹریٹروں کی تیاری میں تحقیق اور اختراع کا کام انجام دیا جاسکے۔ ان میں آکسیجن کی علیحدگی، والو اور آئل لیس کمپریسروں کے لیے متبادل مواد اور میکانزم، بہتر کارکردگی کے لیے بہتر ڈیزائن، اے آئی آپٹیمائزڈ آکسیجن فلو آلات، آکسیجن کی سطح کے آئی او ٹی سینسرز اور ڈیزائن کی ترقی اور تیاری نیز اسی طرح کے اہم اجزا میں تحقیق و ترقی شامل ہے۔

صنعتوں کے سائنس دانوں کو تعلیمی/تحقیقی اداروں کے تحقیق کاروں کے ساتھ شریک تحقیق کے طور پر شامل ہونا چاہیے۔ کمرشلائزیشن کی طرف لے جانے والی تحقیق اور ترقی کے سلسلے میں صنعتی شراکت داروں کے لیے فنڈنگ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) ڈی ایس ٹی کو غور و خوض کے لیے بھیجی جائے گی۔ اس منصوبے کی مدت ایک سال ہے۔

یہ دیسی کسنٹریٹروں کی ضرورت کی تکمیل میں مدد کرے گا جو نئی اپروچ پر مبنی ہوں گے اور اسپتالوں کے وارڈوں اور انتہائی طبی نگہ داشت کے علاوہ گھروں میں علحیدگی والے مریضوں کے لیے ایک سستے متبادل کا کام دے سکیں۔

یہ تجاویز 15 جون 2021 کو یا اس سے پہلے ایس آر بی آن لائن پورٹل www.serbonline.in کے ذریعے مقررہ فارمیٹ میں پیش کی جائیں۔

***

(ش ح - ع ا - ر ا)

U.No. 4732



(Release ID: 1720982) Visitor Counter : 181