صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت ہند بلیک فنگس مرض کے علاج کے واسطے ایمفوٹیریسن۔ بی اینٹی فنگل ڈرگ کی سپلائی اور دستیابی میں اضافے کے لئے فعال طریقے سے ہر طرح کی کوششیں کررہی ہے
ملک کے اندر دوا تیار کرنے کے لئے پانچ مزید مینوفیکچررز کو لائسنس دیئے گئے
موجودہ پانچ دوا ساز کمپنیاں اپنے پروڈکشن میں کافی اضافہ کررہی ہیں
Posted On:
21 MAY 2021 2:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 مئی 2021، حکومت ہند ’’مکمل حکومت‘‘ کے نظریئے ساتھ کووڈ۔ 19 کے بندوبست کے لئے ادویات اور جانچ کے ساز و سامان کی حصولیابی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی مدد کررہی ہے۔ اپریل 2020 سے ہی مرکزی حکومت مختلف ادویات ، طبی آلات، پی پی ای کٹس، ماسک وغیرہ کی خاطر خواہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی فعال طریقے سے مدد کررہی ہے۔
حال ہی میں کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کووڈ کے مریضوں میں میوکور مائیکوسز، جسے عام زبان میں بلیک فنگس کہا جاتا ہے، کے مرض کے معاملات کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بلیک فنگس مرکز کے علاج میں استعمال ہونے والےی اینٹی فنگل دوا ایمفو ٹیریسن ۔ بی کی کمی بھی اطلاع ملی ہے۔
فارماسیوٹیکلز کے محکمے اور امور خارجہ کی وزارت کے ساتھ مرکزی وزارت صحت ایمفو ٹیریسن بی ڈوا کے گھریلو پروڈکشن میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے لئے فعال کوششیں کررہی ہے۔عالمی مینوفیکچرر ز سے حصولیابی کے ذریعہ دوا گھریلو دستیابی میں اضافے کے لئے مرکزی حکومت نے بھی موثر کوششیں کی ہیں۔
ملک میں اس وقت ایمفو ٹیریسن ۔ بی کے پانچ مینوفیکچررز اور ایک درآمد کار ہیں۔
- بھارت سیرمز اینڈ ویکسین لمیٹیڈ
- بی ڈی آر فارماسیوٹیکلز لمیٹیڈ
- سن فارما لمیٹیڈ
- سپلا لمیٹیڈ
- لائف کیئر انووویشنز
- مائلن لیبس (امپورٹر)
ماہ اپریل 2021 میں ان کمپنیوں کی پروڈکشن صلاحیت بہت محدود تھی۔ لیکن حکومت ہند کی مدد سے یہ گھریلو دوا ساز کمپنیاں مجموعی طور پر مئی 2021 میں ایمفوٹیریسن بی کی 163752 شیشیاں تیار کرے گی۔ ماہ جون میں اس پروڈکشن میں مزید اضافہ کرکے 255114 شیشیاں کردیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اس اینٹی فنگل دوا کی گھریلو دستیابی میں درآمد کے ذریعہ اضافے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مئی 2021 میں ایمفوٹیریسن بی کی 363000 شیشیاں درآمد کی جائیں گی۔ اس کے نتیجے میں ملک میں گھریلو پروڈکشن کو ملاکر مجموعی دستیابی 526752 شیشیاں ہوجائیں گی۔
ماہ جون 2021 میں 315000 شیشیاں درآمد کی جائیں گی۔ اس طرح گھریلو سپلائی سمیت ایمفوٹیریسن بی کی ملک میں دستیابی بڑھ کر 570114 شیشیاں ہوجائے گی۔
مرکزی وزارت صحت کی فعال کوششوں کے نتیجے میں ملک کے اندر اینٹی فنگل دوا تیار کرنے کے لئے پانچ مزید دوا ساز کمپنیوں کو لائسنس دیئے گئے ہیں:
- نیٹکو فارماسیوٹیکلز ، حیدر آبا
- ایلمبیک فارماسیوٹیکلز، ودودرہ
- گوفک بایو سائنسز لمیٹیڈ گجرات
- ایمکیور فارماسیوٹیکلز ، پنے
- لائکا، گجرات
مجموعی طور پر یہ کمپنیاں جولائی 2021 سے ایمفوٹیریسن بی کی ماہانہ ایک لاکھ گیارہ ہزار شیشیاں تیار کرنا شروع کریں گی۔ مرکزی وزارت صحت اور فارما سیوٹیکلز کا محکمہ مل کر اس پروڈکشن کا کچھ حصہ اس سے پہلے تیار کرانے کے لئے ان پانچ دوا ساز کمپنیوں کو فعال طریقے سے سہولت فراہم کرا رہے ہیں تاکہ جون 2021 میں اضافی سپلائی شروع کی جاسکے۔
اس کے علاوہ مرکزی وزارت صحت ، وزارت خارجہ کے تعاون سے فعال طریقے سے ایسے عالمی وسائل کا پتہ لگا رہی ہے جہاں سے ایمفوٹیریسن بی دوا درآمد کی جاسکے۔ مرکزی وزارت صحت ایسی دیگر اینٹی فنگل ادویات کی حصولیابی کی کوشش بھی کررہی ہے، جن کو بلیک فنگس کے علاج میں استعمال کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-4697
(Release ID: 1720720)
Visitor Counter : 284