سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس اورٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) نے کووڈ کی دوسری لہر کاسامنا کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجیوں اور اختراعی پروڈکٹس تیار کرنے کیلئے اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں سے درخواستیں طلب کیں
Posted On:
21 MAY 2021 8:15AM by PIB Delhi
نئی دہلی:21مئی،2021۔ملک میں کووڈ کی دوسری لہر کے چیلنج سے نمٹنےکیلئے اسٹارٹ اپ پر مبنی حل کیلئے تیزی سے کارروائی کی جارہی ہے۔ اسکے مدنظر بھارتی اسٹارٹ اپ اور کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں تاکہ بحران کا سامنا کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجیوں اور اختراعی پروڈکٹس کو تیار کیاجاسکے۔
ندھی 4 کووڈ 2.0 ایک نئی پہل ہے جس کے تحت کمپنیاں درخواست دے سکتی ہیں، جس کے ذریعے بھارت میں رجسٹرڈ کُل اہل اسٹارٹ اپ اور کمپنیوں کو مالی مدد دی جائے گی جو آکسیجن اختراعات، آسانی سے لانے اور لے جانے والے آلات، متعلقہ طبی معاون سازوسامان، ڈائگنوسٹک ، انفارمیٹک یا دیگر کوئی حل اور کووڈ -19 کے گہرے اثر کا سامنا کرنےوالے ملک- سماج کی مدد اور اس کااثر کم کرنےکیلئے حل نکال سکیں۔
یہ پہل محکمہ برائے سائنس وٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے تحت کام کرنے والے نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایس ٹی ای ڈی بی)کاخصوصی ابھیان ہے جس کے تحت وبا کے بحران کے موجودہ چیلنج سےنمٹنےکیلئے ملک کو گھریلو حل اور اختراعی پروڈکٹس مل سکے۔
اس وقت آکسیجن کنسنٹریٹر جیسے آلات کیلئے جن پرزوں کی ضرورت ہوتی ہے انہیں درآمد کیا جارہا ہے۔ انہیں پرزوں کی تیاری اور ترقی بھارت میں کرنے کا مقصد ہے، اس کے لئے ڈی ایس ٹی بنیادی مالی امداد فراہم کریگا۔ اہل اسٹارٹ اپ کو مالی امداد ملے گی اور ان کے پروڈکٹ اور ٹیکنالوجیز کو اگلے سطح تک لے جانے کیلئے تعاون کیا جائیگا تاکہ پروڈکٹس کو تیز ترقی کرنے میں مدد مل سکے۔
یہ پہل این ایس ٹی ای ڈی بی کے سابقہ تجربے پر مبنی ہے۔ ادارے نے 2020 میں اسٹارٹ اپس کی مدد کی تھی، اس مدد کیلئے ادارے نے سینٹر فار آگمینٹنگ وار وِد کووڈ-19 ہیلتھ کراسس (کوچ)یعنی کووڈ-19 صحت چیلنج کے خلاف جنگ میں تیزی لانے والے مرکز کو نافذ کیا تھا۔ یہ کام اسٹارٹ اپس کیلئے بنیادی معاون نظام (ندھی- ایس ایس ایس)کے ذریعے کیاگیا تھا۔
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آسوتوش شرماکاکہنا ہے ’’آکسیجن کنسنٹریٹر جیسے آلا ت کی ترقی کو امداد دینے سے ایسی تمام ضروری چیزوں کی ترقی اور فروغ کے وسیع مواقع مل جاتے ہیں جنہیں درآمد کیا جاتاہے، جیسے خصوصی والو ، زیولائٹ میٹریل، تیل سے پاک اور شورشرابے سے پاک چھوٹے کمپریسر، گیس سینسروغیرہ۔تمام سیکٹروں میں اس کا بھرپور استعمال ہوتا ہے‘‘۔
موجودہ حالات میں بازار میں نئی ٹیکنالوجیز اور پروڈکٹ لانے میں اسٹارٹ اپس اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس طرح ملک کووڈکے خلاف موجودہ جنگ کے دوران مختلف محاذوں پر مضبوط بنے گا۔ کچھ اسٹارٹ اپس کی ٹیکنالوجیاں واقعی کارگر ہیں لیکن انہیں صلاح مالیات اور بازار کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وہ اگلی سطح تک پہنچ سکیں۔ لہٰذا ڈی ایس ٹی اس نئے پہل کے ذریعے کوشش کررہاہےکہ اہل اسٹارٹ اپس کو ضروری تعاون سکے اور ان کی ٹیکنالوجیاں ترقی کرسکیں۔ ان کے پروڈکٹس ترقی کی سطح تک پہنچ سکیں۔ اسکےلئے ڈی ایس ٹی ہرممکن مدد فراہم کررہاہے۔
جوخواہشمند درخواست کنندگان حل فراہم کرسکتے ہیں وہ پورٹل https://dstnidhi4covid.in پر 31مئی 2021کو 23:59 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔
تفصیلی جانکاری اور اہلیتی شرائط کیلئے درخواست کنندگان https://dstnidhi4covid.in/. کو دیکھ سکتے ہیں۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:4704
(Release ID: 1720709)
Visitor Counter : 238