وزارت دفاع

آئی این ایس راجپوت 21 مئی 2021 کو کام سے آزاد ہوگا

Posted On: 20 MAY 2021 2:04PM by PIB Delhi

 

مورخہ 21 کو ہندوستانی بحریہ کے پہلے تباہ کن آئی این ایس راجپوت کے کام سے آزاد ہونے کے ساتھ ہی ایک شاندار دور کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اُس وقت کے یو ایس ایس آر کے ذریعے تیار کردہ کشین درجہ کے تباہ کن جنگی جہاز آئی این ایس راجپوت کو مورخہ 04 مئی 1980 کو بحریہ میں شامل کیا گیا تھا اور اس نے 41 برسوں سے زیادہ وقت تک ہندوستانی بحریہ میں اہم تعاون فراہم کیا۔ آئی این ایس راجپوت کو اب وشاکھاپٹنم کے بحریہ کے ڈاک یارڈ میں ایک تقریب میں کام سے آزاد کیا جائے گا۔ فی الحال جاری کووڈ-19 وبائی مرض کے سبب یہ تقریب سادے طریقے سے منعقد کی جائے گی جس دوران صرف افسران اور کشتی بان ہی کووڈ پروٹوکول کی سختی سے تعمیل کے درمیان شرکت کریں گے۔

آئی این ایس راجپوت کی تعمیر نیکولیف (موجودہ یوکرین) میں 61 کمیونرڈ شپ یارڈ میں ان کے بنیادی روسی نام ’نادیجھنی‘ کے طور پر کی گئی تھی، جس کا مطلب ’امید‘ ہوتا ہے۔ اس جہاز کی تعمیر مورخہ 11 ستمبر 1976 کو شروع کی گئی تھی اور اس کو 17 ستمبر 1977 کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس جہاز کو مورخہ 04 مئی 1980 کو پوٹی، جارجیا میں عزت مآب آئی کے گجرال، سوویت سنگھ میں ہندوستان کے سفیر، نے آئی این ایس راجپوت کے طور پر کمیشن کیا تھا۔ کیپٹن گلاب موہن لال ہیرا نندانی آئی این ایس راجپوت کے پہلے کمانڈنگ آفیسر بنے تھے۔ ملک کی شاندار خدمت کی اپنی چار دہائیوں میں اس جنگی جہاز کو مغربی اور مشرقی دونوں بیڑوں میں خدمات فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اپنے من اور عزم کے اٹوٹ جذبہ میں درج ’راج کرے گا راجپوت‘ کے اصولی جملہ کے ساتھ آئی این ایس راجپوت کی بہادر ٹیم ملک کی سالمیت اور سمندری مفادات کی حفاظت کرنے میں ہمیشہ محتاط اور تیار رہی ہے۔ اس جہاز نے ملک کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے کئی مہم میں حصہ لیا ہے۔ ان میں سے کچھ- آئی پی کے ایف کی مدد کے لیے سری لنکا سے آپریشن امن، سری لنکا کے ساحل پر گشتی سے متعلق ڈیوٹی کے لیے آپریشن پون، مالدیپ سے یرغمال کی صورتحال کو حل کرنے کے لیے آپریشن کیکٹس اور لکشدیپ سے آپریشن کروز نیسٹ- شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جہاز نے کئی دو طرفہ اور کثیر ملکی مشقوں میں حصہ لیا۔ یہ جنگی جہاز ہندوستانی فوج کی ایک ریجمنٹ، راجپوت ریجمنٹ سے وابستہ ہندوستانی بحریہ کا پہلا جنگی جہاز بھی تھا۔

اپنے شاندار 41 برسوں میں جہاز میں 31 کمانڈنگ افسران تھے، جہاز کے آخری کمانڈنگ افسر نے مورخہ 14 اگست 2019 کو جہاز کا کام سنبھالا تھا۔ مورخہ 21 مئی کو سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی بحریہ کے اینسائن اور کمیشننگ پیننٹ کو آخری بار آئی این ایس راجپوت پر سوار کیا جائے گا جو کہ کام سے آزاد ہونے کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/File_Photo_of_INS_Rajput__2_C2UY.JPG

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 4668

 



(Release ID: 1720540) Visitor Counter : 147