وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے کووڈ انتظام کی صورتحال کا جائزہ اور آن لائن تعلیم فراہم کرنے کے لئے آئی آئی ایس سی ، آئی آئی ٹی، آئی آئی آئی ٹی، آئی آئی ایس آئی آر اور این آئی ٹی کے ڈائریکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
20 MAY 2021 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20مئی 2021/ مرکزی وزیر تعلیم نے زور دے کر کہا کہ کووڈ-19 حالات کے انتظام کے لئے مناسب حفاظتی تدابیر کرتےہوئے ان قومی اہمیت کے حامل اداروں میں تعلیم کا معیار بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج آئی آئی ایس سی /آئی آئی ٹی / آئی آئی آئی ٹی/ آئیآئی ایس ای آر اور این آئی ٹی کے ڈائریکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے بھی شامل ہوئے۔ میٹنگ میں جناب امت امت کھرے ، اعلی تعلیم کی وزارت کے سکریٹری اور آئیآئیآئی ٹی، آئیآئی ایس سی ، آئیآئی ایس ای آر، این آئی ٹی ، آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر بھی موجود رہے۔
وزیر موصوف نے ان اداروں کے ذریعہ آن لائن تعلیم ، ورچوئل لیب نصاب فراہم کرنے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اداروں کے ڈائریکٹرز نے معلومات فراہم کی کہ انہوں نے مارچ 2020 میں ابتدائی لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی آن لائن تعلیم شروع کردی تھی۔ کچھ اداروں نے آن لائن تعلیم اور اسسمنٹ(تجزیہ) کے لئے اپنا خود کا ایپ بھی تیار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ کنیکٹی ویٹی کے مسئلے کا حل کرنے والے طلبا کے لئے لینڈنگ میٹرئل بعد کے استعمال کے لئے بھی دستیاب کرایا گیا ، جسے وہ کہی سے بھی ڈاؤن لوڈ کرکے اس کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ اساتذہ نے اپنے طلبا کے ساتھ آن لائن کلاسوں کے ذریعہ باہمی گفتگو کی اور ان کی رہنمائی کی۔
ان اداروں کے احاطوں میں کووڈ معاملات کی صورتحال اور ان اداروں کے ذریعہ پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر موصوف اس بات سے بھی متاثر ہوئے کہ مثبت سوچ اور موجودہ صورتحال پر مثبت ردعمل طلبا اور ٹیچر برادری کو غیر ضروری فکر سے بچا سکتی ہے۔ اداروں کے ذریعہ کی گئی ایک کوشش سماج میں مثبت ماحول بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
جناب دھوترے نے کووڈ مدت کے دوران تعلیمی اجلاس کا جاری رہنا یقینی بنانے کے لئے تمام اداروں کی ستائش کی۔ انہوں نے سائنس اور ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے اور کووڈ کے سبب آنے والے غیر معمولی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اختراع پر کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اداروں کی تعلیم کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہائیبرڈ لرننگ پر زور دینے کی بات کی۔ انہوں نے طلبا کو عالمی سطح کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
اداروں نے اپنی کووڈ انتظام حکمت عملی اور متعلقہ ریاست میں مقامی انتظامیہ کو حالات کے انتظام کے لئے بیداری اور ضروری امداد کی سپلائی کے لئے دی گئی رضاکارانہ خدمات کے بارے میں تفصیل سےجانکاری دی۔ اداروں نے مقامی انتظامیہ کے مشورے اور رہنما ہدایات کے مطابق کیمپس میں رہنے والوں کے لئے کی گئی ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی۔
اہم تبادلہ خیال قومی اہمیت کے حامل ان اداروں کے ذریعہ کووڈ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے گئے کئے گئے ریسرچ کاموں پر بھی ہوا۔ مرکزٰ ی وزیر تعلیم نے کم لاگت والی آر ٹی پی سی آر مشین کٹ، وینٹی لیٹر، کووڈ -19 کی سمت کی بھی پیشگی اطلاع کے لئے ریاضی کی ماڈلنگ کو فروغ دینے اور انہیں ریاس کے صحت محکموں کے ذریعہ استعمال کرنے کے لئے کامیابی کے ساتھ دینے پر ادارووں کی ستائش کی۔ ان اداروں کے ذریعہ قائم کئے گئے انکیوبیشن سیل اور اسٹاٹ اپ کے توسط سے کئی ریسرچ مصنوعات کا کمرشلائزیشن کیا گیا ہے۔
ان اداروں کے ذریعہ قابل ذکر ریسرچ کاموں میں کورونا ٹیسٹنگ کٹ ’کروشور‘ کو فروغ دینا ، ایس ای ٹی کو تیار کرنے کے لئے ریسرچ جیسے کمرے کے درجہ حرارت رکھا جاسکے، کورونا وائرس کے ویرینٹس کی پہنچان کرنے کے لئے جنام کی ترتیب، بیماری پیدا کرنے والے انفیکشن تیزی سے علاھ کے لئے ’کووی ریپ‘ آلات ، وینٹی لیٹر میں آکسیجن کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے طریقے آکسیجن کنسنٹریٹر کو بنانے ، کم لاگت والے پورٹیبل وینٹی لیٹر وغیرہ شامل ہیں۔
خاص بات ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی، 2020 سے متعلق کئی اداروں نے پہلے ہی نئے محکمے/کثیر-موضوعاتی پروگراام شروع کردیئے ہیں۔ آئی آئی ایس سی بنگلور اور آئی آئی ٹی کھڑک پور جلد ہی میڈیکل سائنس میں نصاب شروع کرنے ہیں۔ ان اداروں کے ذریعہ اساتذہ کی تربیت/مشورے، اور بین الاقوامی کاری کے ساتھ ساتھ تعلیم صنعت کے آپسی رابطہ پر زور دیا گیا ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-4681
(Release ID: 1720489)
Visitor Counter : 223