وزارت دفاع

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سمندری طوفان‘ تاوتے ’کے دوران تلاش اوربچاؤ کارروائیوں کے لئے فوج کی تینوں شاخوں اورانڈین کوسٹ گارڈ کی ستائش کی

Posted On: 20 MAY 2021 1:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20مئی :وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سمندری طوفان ‘تاوتے ’ کی زد میں آنے والے علاقوں میں جاری  تلاش اور بچاؤ کی کاررائیوں کے سلسلے میں مسلح افواج اور انڈین کوسٹ گارڈ کی کوششوں کو سراہاہے ۔ انھوں نے ہندوستانی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ کی سمندرمیں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لئے ستائش کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے متاثرہ علاقوں میں اپنی ٹکڑیاں تعینات کرنے کے لئے انڈین آرمی کی ، جب کہ نیشنل ڈیزاسٹررسپانس فورس (ڈی این آرایف ) کے عملے کے افراد کو لانے لے جانے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی بھی تعریف کی ۔

جناب راج ناتھ سنگھ بحریہ کے چیف ایڈمیرل کرمویرسنگھ ، آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے ، فضائیہ کے چیف ایئرچیف مارشل آرکے ایس بھدوریااور انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈائرکٹرجنرل جناب کے نٹراجن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، جو انھیں مستقل طورپر حالات کے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں ۔

یہ بات یاد رہنی چاہیئے کہ 17مئی ، 2021کو ایک جائزہ میٹنگ کے دوران محترم وزیردفاع نے مسلح افواج کو شہری انتظامیہ کی ہرممکن مدد کرنے کے لئے ہدایات دی تھیں تاکہ آنے والے سمندری طوفان سے نمٹاجاسکے ۔ ہندوستانی بحریہ ( آئی این ) اورانڈین کوسٹ گارڈ نے اپنے سمندری اورفضائی فوج کے لوگوں کو تعینات کردیاہے اورگذشتہ چند دنوں کے دوران ممبئی کے ساحل سے کچھ فاصلے پر 4بڑی کشتیوں میں سے 600سے زیادہ افراد کو بچاکر نکالاہے ۔

ہندوستانی بحریہ کے سمندری  اور ہوائی جہاز سردست تلاش اوربچاؤ کارروائیوں(ایس اے آر)  میں مصروف ہیں تاکہ ممبئی سے تقریبا 35کلومیٹرکے فاصلے پر 17مئی ، 2021کوڈوب جانے والی اکاموڈیشن بارج پی -305کے عملے کے 38گمشدہ افراد کا پتہ لگایاجاسکے  ۔اس کارروائی میں آئی این ایس کوچی ، کولکاتہ ، بیاس ، بیتوا ، تیغ ، پی 81سمندری جاسوسی ہوائی جہاز ، چیتک ، اے ایل ایچ اورسیاکنگ ہیلی کاپٹرس حصہ لے رہے ہیں ۔ آئی این ایس تلوار کابھی راحت اوربچاؤکارروائیوں میں مددفراہم کرنے کے لئے رخ موڑدیاگیاہے ۔ 20مئی ، 2021صبح 7بجے تک بارج پی 305سے مجموعی طورپر 186افراد کو بچالیاگیاہے ، جب کہ 37لاشیں بازیاب کی گئی ہیں ۔

گجرات کے ساحل سے کچھ فاصلے پر آئی این ایس تلوارنے سپورٹ اسٹیشن 3اورڈرل شپ ساگربھوشن کی مدد کی ۔ جنھیں اب اواین جی سی کے امدادی جہاز کے ذریعہ ممبئی صحیح سلامت واپس لایاجارہاہے ۔ممبئی سے بحریہ کے ہیلی کاپٹروں نے ان جہازوں کے عملے کے 300سے زیادہ افراد کو کھانااورپانی بھی فراہم کیا۔

انڈین کوسٹ گارڈکے جہاز تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں بھی مصروف ہیں اور  سمندرمیں پھنسی بہت سی  ہندوستانی ماہی گیری کی کشتیوں کے عملے کو انھوں نے بچایاہے ۔ ان کشتیوں میں بدھریا، جیسس ،میلاڈ ، کرائسٹ بھون ، پریانایاکی  اورنوواس آرک شامل ہیں جنھیں کیرالہ ، گوااورلکش دیپ کے ساحلوں سے کچھ فاصلے پربچایاگیا۔ آئی سی جی اورآئی این کے بحری جہازوں نے ایم وی کورومنڈل سپورٹر-IXکے عملے کے  9افراد کو بچانے میں مل کرکام کیا،جو نیومنگلورپورٹ سے کچھ فاصلے پر سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم ) میں مصروف تھا۔

دمن سے آئی سی جی ایس سمراٹ ، دوآئی سی جی ہیلی کاپٹراور آئی این ایس شکراممبئی سے انڈین نیوی سیاکنگ ہیلو نے 137لوگوں کوبچاکرنکالاجو ایم وی گال کنسٹرکٹرپرسوارتھے جو بجلی کی عدم دستیابی کی بنا پر ممبئی کے شمال میں سمندرمیں بھٹک گیاتھا۔

اس سے قبل انڈین ایئرفورس نے اپنے سی -130جیٹ اور اے این -32ایئرکرافٹ کو این ڈی آرایف کے تقریبا 400عملے کے افراد اور 60ٹن سازوسامان کو احمدآباد منتقل کرنے کے لئے تعینات کیاتھا۔ ہندوستانی آرمی جام نگرسے دوٹکڑیاں اورانجینئرٹاسک فورس لے کر دیومیں تعینات کیں ۔ دومزید ٹکڑیاں فوری کارروائی کے لئے جوناگڑھ بھیجی گئیں ۔مسلح افواج سڑکوں کو صاف کرنے اورضرورت مندلوگوں کو کھانا اورپناہ گاہ مہیاکرنے میں بھی مصروف تھیں ۔

*****************

20.05.2021 (ش ح ۔ س ب ۔ع آ

U-4664



(Release ID: 1720234) Visitor Counter : 186