بجلی کی وزارت
پاورگرڈ کے ذریعہ ٹیکہ کاری کی مہم
Posted On:
20 MAY 2021 10:32AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20مئی :پاورگرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے ، جو کہ بجلی کی وزارت کے تحت مہاراشٹرکا ایک عوامی خدمات کا ادارہ ہے ، نے ملک بھرمیں اپنے اداروں میں موجود اپنے ملازمین کے لئے بہت سے مقامات پر ٹیکہ کاری کے کیمپوں کا انعقاد کیاہے ۔ ان مقامات میں کوٹہ بھواڑی ، میسا،نمسائی ، روکیلا، آرہ ، بہارشریف ، سہرسہ اورمظفرپوروغیرہ شامل ہیں ۔ ان تمام کیمپوں میں ٹیکہ کاری پر آنے والے اخراجات پاورگرڈ نے برداشت کئے ۔
مختلف جگہوں پر منعقد کئے جانے والے ان کیمپوں میں سے ایک ٹیکہ کاری کیمپ 10مئی سے 17مئی ، 2021تک گوروگرام کے سیکٹر43میں ملٹی پرپز ہال (ایم پی ہال )میں میکس ہاسپٹل کے تعاون سے منعقد کیاگیا ، جہاں 1600سے زیادہ افراد کو کووڈ کے ٹیکہ لگائے گئے ۔ ان افراد میں ملازمین ،کنٹریکچوئل ملازمین ،معمرملازمین اوران کے کنبوں کے افراد شامل تھے ۔ ایک اورٹیکہ کاری کیمپ پاورگرڈ کے ذریعہ گوروگرام میں اس کے ایم پی ہال میں 31مارچ سے 6مئی 2021تک منعقد کیاگیا ۔اس میں میکس ہاسپٹل ، فورٹس اور آرٹمس کا تعاون شامل تھا اور اس کیمپ میں 700سے زیادہ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ۔
ایک اورٹیکہ کاری کیمپ پاورگرڈ کے ذریعہ کٹواریاسرائے دہلی آفس میں اپولواسپتال کے تعاون کے ساتھ منعقد کیاگیا ، جس میں 290سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی ۔ ان افراد میں بجلی کی وزارت اور دیگر بجلی مہیاکرانے والے سرکاری اداروں کے 80سے زیادہ ملازمین اور ان کے کنبوں کے افراد شامل ہیں ۔
این سی آرکے علاقے میں منعقد کئے جانے والے ان تینوں کیمپو ں میں پاورگرڈ کے ذریعہ 2600سے زیادہ افراد کو مجموعی طورپر ویکسین کی خوراک دی گئیں ۔
یہ کیمپ ان لوگو ں کے لئے منعقد کئے گئے تھے ، جن کی عمریں 18سے 44سال کے درمیان ہیں اوران کے لئے بھی جن کی عمر 45سال سے زیادہ ہے ۔ پاورگرڈ ہندوستانی حکومت کے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ویژن کے ساتھ متحدہوکر کام کررہاہے ۔
*****************
)20.05.2021 (ش ح ۔ س ب ۔ع آ
U-4652
(Release ID: 1720216)
Visitor Counter : 161