نیتی آیوگ

شاندار کامیابی کے ساتھ اے آئی ایم -آئی سی ڈی  کے واٹرانوویشن چیلنج کااختتام

Posted On: 19 MAY 2021 12:05PM by PIB Delhi

بھارت - ڈنمارک  دو طرفہ گرین اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم ) ، نیتی آیوگ نے انوویشن سنٹر ڈنمارک (آئی سی ڈی کے) کے ساتھ شراکت داری میں نیکسٹ جنریشن واٹر ایکشن (این جی ڈبلیو اے) واٹر انوویشن چیلنج کے عالمی فائنل کا اختتام کیا ۔ آئی سی ڈی کے ڈنمارک  کے سفارتخانہ اور ڈنمارک ٹیکنیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو) کے تحت کام کرنے والی ایک اکائی ہے۔

اے آئی ایم - آئی سی ڈی کے واٹرانوویشن چیلنج بھارت کے ہونہار انوویٹرس  کی شناخت کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا  ، جنہوں نے انٹرنیشنل واٹر ایسوسی ایشنز اور ڈنمارک ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ذریعہ منعقد گلوبل نیکسٹ جنریشن واٹر ایکشن پروگرام میں بھارتیہ شراکت داری کی نمائندگی کی۔ چیلنج میں 400 سے زیادہ درخواست دہندگان نے اپنی انوویشن پیش کیں اور بالآخر ملک بھر سے 6 طلبا ٹیموں اور 4 اسٹارٹ اپ ٹیموں سمیت کل 10 بھارتی ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔

منتخب ٹیمیں  ‘نیکسٹ جنریشن واٹرایکشن ’ کے لئے بھارتی شراکت داری کا حصہ تھیں۔نیکسٹ جنریشن واٹرایکشن ڈی ٹی یو کے ذریعہ شروع کی گئی پہل ہے جس میں 5 ممالک (بھارت، ڈنمارک، کینیا، گھانا اور جنوبی کوریا) کی چوٹی کی یونیورسٹیوں اور انوویشن سنٹرکی نوجوان صلاحیتوں کو اپنی مہارت سازی اور اسمارٹ رہنے لائق شہروں کے لئے واٹرسلیوشن کو چیلنج دینے اور حوصلہ افزائی کے لئے ان کے تکنیکی مضامین ، اختراعی صلاحیت اور سلیوشن کو نافذ کرنے کا موقع دیا گیا تھا ۔

بھارتی چیلنج کے تحت طلبا اور اسٹارٹ اپ ٹیموں کو مندرجہ ذیل چیلنج کے شعبوں میں اپنے خیالات پیش کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا:  ڈیجیٹل  واٹر منیجمنٹ سلیوشن ، شہر کی آبی سپلائی میں رساؤ کی نگرانی اور روک تھام کے لئے سلیوشن ، دیہی علاقوں اور شہری بستیوں میں گندے پانی کا بندوبست، دیہی اور شہری رہائشی علاقوں میں بارش کے پانی کو جمع کرنا ا ور محفوظ اور مسلسل پینے کا پانی ۔

بھارت چیلنج میں شرکا کو بھیجنے کے علاوہ ایک چیلنج شراکت دار میزبان بھی تھا۔ اے آئی ایم بھارت کے لئے چیلنج-میزبان تھا ،گھانا کے لئے گھانا واٹر کمپنی، برازیل کے لئے ریمبول فاؤنڈیشن، ڈنمارک کے لئے  گرنڈفوس فاؤنڈیشن اور جنوبی کوریا کے لئے ڈیگو میٹرو پولیٹن چیلنج کی میزبانی کررہے تھے۔حصہ لینے والے ملکوں کی منتخب ٹیموں نے ہر چیلنج شراکت دار کے ساتھ کام کیا۔

بھارت نے ایک چیلنج شراکت دار کے طور پر تین بھارتی طلبا ٹیموں اور   ڈنمارک اور جنوبی کوریا کی ایک، ایک ٹیم کی میزبانی کی، ا ن ٹیموں نے بھارت کے مخصوص چیلنجوں کو حل کرنے پر کام کیا۔ اس کے علاوہ ایک بھارتی ٹیم نے گھانا، ڈنمارک  اور برازیل کے مخصوص چیلنجوں میں حصہ لیا۔

عالمی پروگرام میں 11 اسٹارٹ اپ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان میں بھارت کی چار، ڈنمارک کی تین، کینیا کی دو اور گھانا کی دو ٹیمیں شامل تھیں۔ اسٹارٹ اپ ٹیموں نے نیکسٹ جنریشن واٹر ایکشن فائنلس میں اختراع سے متعلق ایوارڈز کے لئے بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کیا۔بھارت کی چار اسٹارٹ اپ ٹیموں میں ایگرومارف، ڈیجیٹیل ایکو-انوویژن، ٹرون کارٹ سلیوشنس اور میسنٹرو شامل تھیں۔  اے آئی ایم نے اکیڈمک شراکت داروں - آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی بامبے اور آئی آئی ٹی مدراس کے انٹرنیشنل سنٹر فار کلیئر واٹر اور انکیوبیٹر شراکت داروں - اے آئی سی - سنگم اور اے آئی سی  ایف آئی ایس ای  کو ٹیموں کی رہنمائی کے لئے شامل کیا تھا۔ بھارت کے مسائل پر کام کرنے والی ٹیموں کو آبی ماہرین کے ایک گہرائی سے تیار کئے گئے اور شاندار پینل کے ذریعہ مینٹرشپ امداد فراہم کی گئی تھی۔ ورچوئل نالج، مینٹرشپ اور نیٹ ورکنگ سیشن کے طور پر نیکسٹ جنریشن واٹرایکشن ٹیم کے ذریعہ اضافی مدد فراہم کی گئی۔

ٹیموں نے فروری-اپریل 2021 کے تین مہینے طویل ڈیولپمنٹ کے مرحلے کے بعد ، 30 اپریل 2021 کو اپنی آخری انوویشن پیش کی۔ اس کے بعد طلبا ٹیموں نے 12 مئی 2021 کو عالمی سیمی فائنل میں حصہ لی ، جس کی میزبانی ان کے متعلقہ چیلنج میزبان ملکوں نے کی۔ سیمی فائنل میں حصہ لینے والی چھ بھارتی طلبا ٹیموں  میں سے چار کو فائنل میں اپنے حل پیش کرنے کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

وہیں اسٹارٹ اپ ٹیمیں براہ راست عالمی فائنل میں داخل ہوئیں جو ڈی ٹی یو نے 18 مئی 2021 کو منعقد کیا ۔

آخری پروگرام ڈنمارک ، ٹیکنیکل یونیورسٹی میں پانچ حصہ لینے والے ملکوں  کے مقامی مراکز کی براہ راست شراکت داری کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔ بھارت نے فائنل میں ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ حصہ لیا اور آخری پروگرام  کے حصہ کے طور پر ، اٹل انوویشن مشن کے مشن ڈائرکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے ایک پینل مباحثہ کی میزبانی کی۔

آٓخری پروگرام میں اپنے خطاب میں ڈاکٹر چنتن نے کہا ، ‘‘ میں پانی سے متعلق مسائل پر کام کرنے کے لئے سبھی انوویٹرس کی تعریف کرتا ہوں، کیونکہ اس شعبے میں ٹکنالوجی اور کاروباری ماڈل انوویشن دونوں کے لئے کافی تخلیقی صلاحیت  اور صبر وتحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔  میں اس عمدہ چیلنج کی میزبانی کے لئے انوویشن سنٹر ڈنمارک کا بھی  شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پینل میں شامل لوگوں نے بھارت میں آبی ٹکنالوجی کے اختراع  کے مستقبل پر اپنے نظریات پیش کئے۔ پینل مباحثہ کے بعد عالمی فائنل کا انعقاد ہوا، جس میں سبھی شراکت دار ملکوں ، شرکا اور انوویٹرس نے حصہ لیا ۔ڈاکٹر چنتن ویشنو نے  کلیدی خطبہ دیا   اور بھارتی چیلنج کے فاتحین کا اعلان کیا۔

نیکسٹ جنریشن واٹرایکشن کے فائنل میں مندرجہ ذیل بھارتی ٹیموں کو فاتح قرار دیا گیا :

طلبا ٹیمیں :

  1. ایکسے لیریشن ایوارڈ : ویشالی اور کوشلیا کو ان کے - سسٹے نیبل منیجمنٹ بائی افورڈیبل ریکووری ٹکنالوجیز (اسمارٹ) سلیوشن کے لئے۔
  2. سب سے امید افزا سلیوشن : میہیر پلواور ایکتاویم ٹیم کو ان کے - آبی گورننس کی خاطر ٹکنالوجی سے آراستہ ملٹی اسٹیک ہولڈر پلیٹ فارم کے لئے ۔
  3. بین الاقوامی عالمی آبی کانگریس 2020 اسکالرشپ : میہیر پلواور ایکتاویم ٹیم کو ان کے - آبی گورننس کی خاطر ٹکنالوجی سے آراستہ ملٹی اسٹیک ہولڈر پلیٹ فارم کے لئے ۔

اسٹارٹ اپ ٹیمیں :

  1. سرفہرست پانچ اسٹارٹ اپس : دو بھارتی اسٹارٹ اپ - اکانشا اگروال کی قیادت والے ایگرومارف اور مانسی جین کی قیادت والے ڈیجیٹل اکونوویژن کو سرفہرست پانچ اسٹارٹ اپ میں منتخب کیا گیا ۔
  2. بین الاقوامی عالمی آبی کانگریس 2022 اسکالرشپ : اکانشا اگروال کی قیادت والے ایگرومارف کو منتخب کیا گیا۔

دو انوویشن اداروں - اٹل انوویشن مشن ، نیتی آیوگ  اور انوویشن سنٹر ڈنمارک- کے بیچ شراکت داری بھارت اور ڈنمارک کے بیچ وسیع تر گرین اسٹریٹجک شراکت داری کے  اہداف کے عین مطابق ہے۔ دونوں اداروں نے 12 اپریل 2021 کو ایک اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ پر دستخط کئے۔ اے آئی ایم اور آئی سی ڈی کے ماحولیات اور پائیداری کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ بہتری کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

 

1.jpg

2.jpg

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U: 4629)

 



(Release ID: 1720014) Visitor Counter : 194