کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

 جناب منسکھ منڈاویا نے  ایمفوٹیرسن-  بی کی ضرورت اور  فراہمی کا  جائزہ  لیا –دستیابی  یقینی بنائی


وزیر موصوف نے  دوا کے سمجھداری سے  استعمال کی درخواست کی

Posted On: 18 MAY 2021 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18مئی 2021/کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے وزیر مملکت   جناب منسکھ منڈاویا نے آج  ایمفوٹریسن –بی کی ضرورت   اور فراہمی کی  صورتحال کا   جائزہ لیا ، جو میکورمیسوسیز  کو  ٹھیک   کرتا ہے،حکومت نے گھریلو پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ   پوری دنیا سے   دوا  درآمد کرنے کے لئے مینوفیکچرر کے ساتھ    ساتھ ایک حکمت عملی تیار کی ہے۔

 

وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ  ایمفوٹیرسین-بی سپلائی کئی گنا   بڑھادی گئی ہے۔ لیکن فی الحال اس کی مانگ میں  اچانک  اضافہ  (اچھال) آیا ہے۔  انہوں نے یقین دلایا کہ   حکومت   ضرورت مند مریضوں کو   اسے دستیاب کرانے کے لئے   ہرممکن  کوشش کرنے کے لئے   عہد بستہ ہے۔

وہیں دوسری جانب ایمفوپیرسن  بی کے  ماہرانہ تقسیم  اور سپلائی چین   کے انتظام کے لئے  نظام کا خاکہ بھی   تیار کیا ہے۔ اس کی  کمی جلد سے  جلد دور ہونے کی امید ہے۔   جناب مانڈویا نے   ریاستوں سے   درخواست کی ہے کہ  وہ مقررہ رہنما ہدایات   کی  سختی سے   تعمیل کرتے ہوئے   اس  دوا کا استعمال سمجھداری سے کریں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4596

 



(Release ID: 1719818) Visitor Counter : 174