بھارت کا مسابقتی کمیشن
کووڈ -19 وبا کے مدنظر کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (جنرل) ریگولیشنز2019 کے ضابطہ 35 میں دیئے گئے موجودہ رازداری کے قانون پر نظر ثانی کے لئے عوامی تبصرے مانگنے کی میعاد ایک ماہ بڑھی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAY 2021 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 مئی .2021
مندرجہ بالا موضوع پر کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی ) کے ذریعہ 13 اپریل 2021 کو جاری پریس ریلیز (Link:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1711420) کے حوالے کے مطابق ، جس میں رازداری کے ضابطوں میں ترمیم کے لئےایک مفصل مسودہ تجویز جنرلریگولیشن کے ترمیم شدہ ضابطہ 35 کے ساتھ عوامی تبصرے کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ (www.cci.gov.in ) پر ڈالا گیا تھا۔جس کے لئے 12 مئی 2021 تک عوامی تبصرے مدعو کئے گئے تھے۔
اس سلسلے میں سبھی متعلقہ دھیان دیں کہ کووڈ-19 کے مدنظرپیدا ہوئی مشکلات کی وجہ سے متعلقہ فریقوں نے عوامی تبصرے دینے کے لئے مقررہ وقت کو بڑھانے کی گزارش کی گئی تھی۔ ان کی درخواست کے مدنظر کمیشن نے عوامی تبصرے پیش کرنے کا وقت ایک ماہ کے لئے بڑھا دیا ہے۔ اس بنیاد پر تبصرے اب 12 جون 2021 تک atdregistry@cci.gov.in پر ای میل کئے جاسکتے ہیں۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U: 4600)
(ریلیز آئی ڈی: 1719775)
وزیٹر کاؤنٹر : 189