سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بہت سی ریاستوں میں، برگزیدہ افراد کے لئے ‘ایلڈرلائن(14567)’  نامی ٹول فری ہیلپ لائن فعال ہوگئی


توقع ہےکہ یہ مئی 2021 کے اختتام تک تمام ریاستوں میں کام کرنے لگے گی

Posted On: 17 MAY 2021 3:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی 17مئی 2021: جاری کووڈ وبا کے تناظرمیں عمر رسیدہ افراد کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے سماجی انصاف کی وزارت نے ، ایلڈ لائن پروجیکٹ کے تحت بڑی ریاستوں میں  ریاست وار کال سینٹرس شروع کئے ہیں۔ اس سہولت کو اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، تملناڈو اورکرناٹک کی  پانچ بڑی ریاستوں میں پہلے ہی فعال کردی گئی ہے۔ تلنگانہ میں یہ سہولت  ایک سال سے زیادہ عرصہ سے پہلے ہی کام کررہی ہے۔

 

 

یہ کوشش کی جارہی ہے کہ  ان کال سینٹرس کو تمام ریاستوں میں مئی 2021 کے اختتام تک دستیاب کرادیا جائے۔

ان کال سینٹرس پر ٹول فری نمبر 14567 ڈائل کرکے کال کیا جاسکتا ہے۔ تمام عمر رسیدہ افراد کو اس سہولت کو استعمال کرنے کی صلاح دی جاسکتی ہے۔ ایلڈرلائن کی یہ سہولت ٹاٹاٹرسٹ اور این ایس ای فاؤنڈیشن کی مدد کے ساتھ  فعال کی گئی ہے۔

کال مراکز کی موجودہ صورتحال درج ذیل دی گئی ہے:

 

 

ریاستیں

آغاز کی تاریخ

افسران کی تعداد

کالز کی تعدادجن پر ایکشن کیا گیا

سروس ریکویسٹ کی شروعات

سروس ریکویسٹ کی شروعات

تملناڈو

28 اپریل 2021

8

71

25

15

مدھیہ پردیش

28 اپریل 2021

4

163

12

5

راجستھان

28 اپریل 2021

4

25

8

3

کرناٹک

28 اپریل 2021

3

122

6

1

اترپردیش

14 مئی 2021

6

94

13

7

           

 

******

 

U-NO.4586

ش ح۔ اع۔ ف ر



(Release ID: 1719537) Visitor Counter : 234