سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

حکومت کووڈ سُرکشا مشن کے تحت کوویکسین کی تیاری کے لئے مینو فیکچرنگ کی صلاحیت میں اضافے کی غرض سے مدد فراہم کر رہی ہے

Posted On: 15 MAY 2021 2:47PM by PIB Delhi

 

آتم نربھر بھارت 3.0 کے تحت حکومت ہند نے کووڈ سرکشا مشن کا اعلان کیا تھا تاکہ ملک میں ہی کووڈ ویکسین کی تیاری اور اس کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ حکومت ہند  کے بایو ٹیکنالوجی کے  محکمے نے بایو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹینس کونسل (بی آئی آر اے سی)، نئی دلی کےذریعہ اس مشن پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ مشن کے تحت کوویکسین کی ملک میں ہی تیار کئے جانے سے متعلق صلاحیت میں اضافے کے مقصد سے حکومت ہند کے بایو ٹیکنالوجی کے محکمے نے اپریل 2021 میں ویکسین تیار کرنے والی سہولیات کو گرانٹ کی شکل میں مالی مدد فراہم کی تھی۔ اس ویکسین کے ستمبر 2021 تک مینو فیکچرنگ سے متعلق صلاحیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے ماہانہ 10 کروڑ ڈوز سے زیادہ تک تیار کئے جانے کا امکان ہے۔

ویکسین کی مینو فیکچرنگ میں اضافہ کئے جانے سے متعلق منصوبے کے ایک حصے کے طور پر بھارت بایو ٹیک لمیٹیڈ حیدر آباد کے ساتھ ساتھ ویکسین مینو فیکچرنگ کرنے والے سرکاری ملکیت کے دیگر کاروباری اداروں کی صلاحیتوں میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکنالوجی دستیاب  کرا کر ان کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بھارت بایو ٹیک کی بنگلورو میں واقع نئی سہولت کو حکومت ہند کی جانب سے گرانٹ کی شکل میں 65 کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جس کا استعمال ویکسین تیار کرنے سے متعلق صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

ویکسین مینوفیکچرنگ کی صلاحیت میں اضافے کے مقصد سے درج ذیل سرکاری ملکیت کی تین کمپنیوں کی بھی مدد کی جا رہی ہے۔

1.مہاراشٹر کی ریاستی سرکار کے تحت سرکاری ملکیت کا کاروباری ادارہ پی ایس ای ہافکین  بایو فارما سیوٹیکل کارپوریشن لمیٹیڈ، ممبئی۔

اس سہولت کو ویکسین کی مینوفیکچرنگ کے لئے تیار کرنے کی غرض سے حکومت ہند نے گرانٹ کی شکل میں 65 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔ اس سہولت کے شروع ہونے کے بعد اسے ایک مہینے میں دو کروڑ ٹیکے تیار کرنے کی صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔

2.انڈین  امیونولوجیکل لمیٹیڈ (آئی آئی ایل)، حیدر آباد ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت اس ادارے کو 60 کروڑ روپے کا گرانٹ دیا جا رہا ہے اور

3.بھارت امیونولوجیکلز  اینڈ بایولوجیکل لمیٹیڈ (بی آئی بی سی او ایل) بلند شہر: یہ حکومت ہند کے بایو ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے، جسے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 50 لاکھ تک ٹیکے ماہانہ تیار کرنے کی غرض سے اس کی سہولت کی صلاحیت میں اضافے کے لئے 30 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کے علاوہ حکومت گجرات کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت گجرات بایو ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر کے ساتھ ساتھ  ہیسٹر بایو سائنسز اینڈ اومنی بی آر ایکس نے بھی بھارت بایو ٹیک کے ساتھ  اپنے تبادلہ خیال کو مستحکم کیا ہے تاکہ کوویکسین ٹیکنالوجی میں مناسب طور پر اضافہ کیا جا سکے اور ہر مہینے کم از کم 2 کروڑ ٹیکے تیار کئے جا سکیں۔ تمام مینوفیکچررس کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق سمجھوتوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

ڈی بی ٹی کے بارے میں:

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت بایو ٹیکنالوجی کے محکمہ ڈی بی ٹی، زراعت، حفظان صحت، مویشیوں سے متعلق علوم، ماحولیات اور صنعت  کے شعبوں میں با یو ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کے اطلاق کو فروغ دیتا ہے۔

یہ محکمہ بایو ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق میں نئی بلندیاں طے کرنے، دولت پیدا کرنے کی غرض سے بایو ٹیکنالوجی کو مستقبل کے ممتاز کامل درستی کے آلہ میں تشکیل دینے اور سماجی انصاف کو یقینی بنانے، خاص طور  پر غریبوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

بی آئی آر اے سی کے بارے میں: بایو ٹیکنالوجی سے متعلق صنعت میں تحقیق کے لئے امداد کی کونسل (بی آئی آر اے سی) ایک غیر منافع بخش، سیکشن 8، شیڈول بی، کے تحت ایک سرکاری ملکیت کا ادارہ ہے، جسے حکومت ہند کے بایو ٹیکنالوجی کے محکمے نے ایک مربوط ایجنسی کی حیثیت سے قائم کیا تھا تاکہ اسٹریٹجک تحقیق اور جدت طرازی، قومی اعتبار سے متعلقہ مصنوعات تیار کرنے سے متعلق ضروریات سے نمٹنے کی غرض سے ابھرتے ہوئے بایو ٹیک اداروں کو مستحکم کیا جا سکے اور انہیں بااختیار بنایا جا سکے۔

needs.www.birac.nic.in

مزید معلومات کےلئے: ڈی بی ٹی ؍ بی آئی آر اے سی کے مواصلات سے متعلق سیل سے رابطہ کریں:

www.dbtindia.gov.inwww.birac.nic.in

*************

ش ح ۔ع م۔  ک ا

U. No. 4559



(Release ID: 1719296) Visitor Counter : 225