امور داخلہ کی وزارت

کابینہ سکریٹری نے گردابی طوفان تاؤتے پر بحران کے بندوست سے متعلق قومی کمیٹی (این سی ایم سی) کی میٹنگ کی صدارت کی


جناب راجیو گوبا نے کہا کہ ہمارا ہدف جان و مال کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنانا ہونا چاہئے

اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹروں کے  بغیر روک ٹوک کے کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے ضروری بندوبست کیا گیا

Posted On: 16 MAY 2021 2:36PM by PIB Delhi

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے بحیرہ عرب میں گردابی طوفان تاؤتے کے مدنظر بحران کے بندوبست سے متعلق کمیٹی (این سی ایم سی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گجرات، مہاراشٹر، گوا ، کرناٹک کیرالہ اور تمل ناڈو کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ ساتھ لکشدیپ اور دادرا اور نگرحویلی اور دمن اور دیو کے مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے منتظمین کے صلاح کاروں کے ساتھ ہوئی۔ مختلف مرکزی وزارتوں کے سکریٹری بھی اس ویڈیو کانفرنسنگ میں شامل ہوئے۔

مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے جناب راجیو گوبا نے زور دے کر کہا کہ گردابی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو نکالنے کے لئے سبھی اقدامات کئے جانے چاہئیں ، جس سے کسی بھی طرح کے جان و مال کا نقصان نہ ہو۔ ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی ، مواصلات اور دیگر اہم خدمات کو بحال رکھنے کی تیاری کو یقینی بنایا جائے ۔ کابینہ سکریٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسپتالوں اور کووڈ دیکھ بھال مراکز کے کام کاج میں خلل سے بچنے اور انہیں آکسیجن کی مسلسل سپلائی جاری رکھنے کے لئے بھی سبھی قدم اٹھائے جائیں۔ اس سلسلے میں اسپتالوں اور کووڈ دیکھ بھال مراکز کے روک ٹوک کے بغیر کام کاج کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کووڈ مراکز کے لئے آکسیجن کی پیداوار اور اس کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے ضروری بندوبست کیا گیا ہے۔ کابینہ سکریٹری نے متعلقہ ایجنسیوں کو آپس میں بہتر تال میل کے ساتھ کام کرنے اور ریاستی انتظامیہ کو سبھی ضروری امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریز نے بحران کے بندوبست سے متعلق قومی کمیٹی کو گردابی طوفان سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاری سے متعلق تدابیر کے بارے میں باخبر کرایا ۔اناج، پینے کا پانی اور دیگر ضروری اشیا کے خاطرخواہ ذخیرے کا بندوبست کیا گیا ہے اور بجلی ، مواصلات وغیرہ جیسی ضروری خدمات کو برقرار رکھنے کی تیاری کی گئی ہے۔

قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس ( این ڈی آر ایف ) نے بتایا کہ انہوں نے متاثرہ ریاستوں میں 79 ٹیمیں تعینات / فراہم کرائی ہیں اور 22 اضافی ٹیموں کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔ بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ساتھ آرمی ، بحریہ اور ساحلی محافظوں کی بچاؤ اور راحت ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

16-05-2021

(U: 4531)


(Release ID: 1719241) Visitor Counter : 136