ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے ملک میں 7115 میٹرک ٹن سے زیادہ میڈیکل آکسیجن پہنچائی


تمل ناڈو کے لیے پہلی آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑی جس میں 80 میٹرک ٹن ایل ایم او سے لدا ہے تمل ناڈو کی طرف جا رہی ہے

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں کے ذریعے این سی آر خطے میں ابھی تک 3900 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او اتارا گیا

پنجاب کو آکسیجن ایکسپریس سے دہرہ دون دی گئی 40 میٹرک ٹن ایل ایم او پہنچایا گیا

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے اب ملک میں یومیہ تقریباً800 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی ہو رہی ہے

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے اترا کھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، ہریانہ، تلنگانہ، رجستھان، دلی اور اتر پردیش تک آکسیجن پہنچائی گئی

اب تک مہاراشٹر کو 407 میٹرک ٹن، اتر پردیش کو تقریباً 1960 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 361 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 1135 میٹرک ٹن، تلنگانہ کو 188 میٹرک ٹن ، راجستھان کو 72 میٹرک ٹن، کرناٹک کو 120 میٹرک ٹن اور دلی کو 2748 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی کی گئی

Posted On: 13 MAY 2021 5:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13مئی، 2021/سبھی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اور نئے طریقے تلاش کرتے ہوئے بھارتی ریلویز ملک کے مختلف حصوں میں رقیق میڈیکل آکسیجن ایل ایم او پہنچا کر راحت دینے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی ریلویز نے ابھی تک ملک کی مختلف ریاستوں کو 444 سے زیادہ ٹینکرز میں تقریباً 7115 میٹرک ٹن ایل ایم او پہنچایا ہے۔

کل آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے ملک میں تقریباً 800 میٹرک ٹن ایل ایم او پہنچایا۔

ابھی تک 115 آکسیجن ریل گاڑیوں نے اپنا سفر پورا کیا اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی۔

یہ بھارتی ریلویز کی کوشش ہے کہ وہ ان ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او مختصر ترین وقت میں پہنچا دے۔

یہ بیان جاری ہونے تک ، مہاراشٹر میں 407 میٹرک ٹن  ایل ایم او اتارا جا چکا تھا، یو پی میں تقریباً 1960 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 361 میٹرک ٹن ، ہریانہ میں 1135 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 188 میٹرک ٹن ، راجستھان میں 72 میٹرک ٹن ، کرناٹک میں 120 میٹرک ٹن اور دلی میں 2748 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او پہنچایا جا چکا تھا۔

تمل ناڈو میں پہلی آکسیجن ریل گاڑی آج دیر گئے پہنچ جائے گی جس میں 80 میٹرک ٹن ایل ایم او ، درگا پور سے لے جایا جا رہا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے این سی آر خطے میں ابھی تک 3900 میٹرک ٹن  سے زیادہ ایل ایم او مزید تقسیم کے لیے پہنچایا ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4465



(Release ID: 1718446) Visitor Counter : 185