صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ راحتی امداد کی تازہ صورتحال


‘‘ مکمل سرکار’’ کے نظریہ کے ذریعہ بھارت سرکار نے تیزی کے ساتھ عالمی امداد کو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختص اور فراہم کیا ہے
ابھی تک 9000 سے زیادہ آکسیجن کنسنٹریٹرس ، 11800سے زیادہ آکسیجن سلنڈر ، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹ،6400 سے زیادہ وینٹی لیٹر/بی آئی پی اے پی، تقریباً 4.22لاکھ ریمیڈیسیور انجیکشن فراہم / بھیجے گئے

Posted On: 13 MAY 2021 4:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13 مئی  .2021

ملک  میں کووڈ 19 کے معاملوں میں آئے غیرمعمولی اچھال کو دیکھتے ہوئے بھارت سرکار کو اس کے خلاف لڑائی میں مختلف ملکوں / تنظیموں سے 27 اپریل 2021 سے  بین الاقوامی عطیات ، میڈیکل اشیا  اور راحت آلات کی امداد موصول ہورہی ہیں۔  بھارت سرکار کی مختلف وزارتوں/محکموں نے  آنے والی  عالمی امداد کو ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں تک پہنچانے کے لئے ‘‘مکمل سرکار’’ کے نظریہ کے تحت ایک منظم میکانزم کے توسط سے تعاون کیا ہے ۔

ابھی تک کل ملاکر 9294 آکسیجن کنسنٹریٹرس ، 11835 آکسیجن سلنڈرز، 19 آکسیجن جنریٹر  پلانٹس، 6439 وینٹی لیٹرس/ بی آئی پی اے پی، تقریباً 4.22 لاکھ ریمڈی سیور انجیکشن کو 27 اپریل 2021 سے 12 مئی 2021 تک سڑک اور فضائی روٹ سے فراہم /بھیجا گیا ۔

کویت ، سنگاپور، گلیڈ، سوئزرلینڈ ، اسپین،مصر سے 12 مئی 2021 کو موصول ہونے والی  اہم کھیپ :

  • ریمڈی سیور : 86,595
  • آکسیجن سلنڈر:4802
  • آکسیجن کنسنٹریٹر: 10
  • وینٹی لیٹر / بی آئی پی اے پی / سی پی اے پی : 141

 

 

موثر اور فوری تخصیص اور حصول کنندہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظا م علاقوں اور اداروں کو بہتر فراہمی ایک جاری عمل ہے۔ مرکزی وزارت صحت باقاعدہ طور پر اس کی نگرانی کررہی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت میں ایک ڈیڈیکیٹڈ کوآرڈی نیشن سیل قائم کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد گرانٹس ،  گرانٹس ، امداد اور عطیات کی شکل میں غیر ملکی کووڈ  راحتی سازو سامان  کو وصول کرنے سے مختص کرنے میں کوآرڈی نیٹ کرنا ہے۔ اس سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔وزارت صحت نے 02 مئی 2021 سے ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر وضع کرکے اسے نافذ کیا ہے۔

عالمی راحتی امداد کی تیزی کے ساتھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف ٹری ٹائری طبی سہولیات ، اسپتالوں کو کی جانے والی فراہمی کی کچھ جھلک

 

 

    

                         

 

 

*******

 

 

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U: 4462)



(Release ID: 1718445) Visitor Counter : 198