صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ ورکنگ گروپ کی سفارش پر کووی شیلڈ ٹیکے کی دو خوراک کے درمیان کا وقفہ 06 سے 08 ہفتے سے بڑھا کر 12 سے 16 ہفتے کیا گیا

Posted On: 13 MAY 2021 4:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13 مئی  .2021

ڈاکٹر این کے اروڑہ کی قیادت میں کووڈ ورکنگ گروپ نے کووی شیلڈ ٹیکے کی پہلی خوراک  اور دوسری خوراک کے درمیان کے وقفے  کو 06 سے 08 ہفتے سے بڑھا کر 12 سے 16 ہفتے کرنے کی سفارش کی ہے۔ کووی شیلڈ کی دونوں خوراک کے درمیان موجودہ وقفہ  06 سے 08 ہفتے کا ہے۔

دستیاب ریئل لائف شواہد کی بنیاد پر ، خاص طور سے برطانیہ کی شواہد کی بنیاد پر ، کووڈ ورکنگ گروپ نے کووی شیلڈ کی دونوں خوراک کے فرق کو 12 سے 16 ہفتے بڑھانے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ ورکنگ گروپ نے کوویکسین ٹیکے کے وقفے میں تبدیلی کی سفارش نہیں کی ہے۔

کووڈ ورکنگ گروپ کے مندرجہ ذیل ممبران ہیں :

  1. ڈاکٹر این کے اروڑہ ، آئی این سی ایل ای این ، ٹرسٹ
  2. ڈاکٹر راکیش اگروال ، ڈائرکٹر اور ڈین ، جیپمر ، پڈوچیری
  3. ڈاکٹر گگن دیپ کانگ، پروفیسر کرشچن میڈیکل کالج ، ویلور
  4. ڈاکٹر جے پی ملیال، ریٹائرڈ پروفیسر، کرشچن میڈیکل کالج ویلور
  5. ڈاکٹر نوین کھنہ، گروپ لیڈر ، انٹرنیشنل سینٹر فار انجینئرنگ اینڈ بایو ٹکنالوجی (آئی سی جی ای بی)، جے این یو ، نئی دہلی
  6. ڈاکٹر امول پانڈا، ڈائرکٹر ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی ، نئی دہلی
  7. ڈاکٹر وی جی سومانی ، ڈرگز کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) ، بھارت سرکار

کووڈ ورکنگ گروپ کی سفارش کو نیتی آیوگ کے رکن ( ہیلتھ ) ڈاکٹر وی کے پال کی صدارت میں کووڈ-19 کے لئے ٹیکہ ایڈمنسٹریشن پر ماہرین کے قومی گروپ (این ای جی وی اے سی) کی 12 مئی 2021 کو ہوئی میٹنگ میں منظور کرلیا گیا ۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بھی کووی شیلڈ کی دونوں خوراک کے درمیان وقفے کو 12 سے 16 ہفتے بڑھانے کی ورکنگ گروپ کی سفارش کو منظور کرلیا ہے۔

 

 

 

*******

 

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U: 4463)



(Release ID: 1718443) Visitor Counter : 208