وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ اور بھارتی بحریہ کی اہم کووڈ-19 میڈیکل سپلائی فراہم کرانے کے لئے مسلسل کوشش

Posted On: 12 MAY 2021 2:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 مئی  .2021

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف ) اور بھارتی بحریہ (آئی این) ملک میں موجودہ کووڈ-19 کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شہری انتظامیہ کو آکسیجن اور میڈیکل سپلائی فراہم کرنے کےلئے 24 گھنٹے کام میں مصروف ہیں۔ 12 مئی 2021 کے ابتدائی گھنٹوں میں ، بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے ملک کے مختلف حصوں سے 634 کوششوں میں 163 میٹرک ٹن کی صلاحیت کے دیگر آلات کے ساتھ 6856 میٹرک ٹن (ایم ٹی) صلاحیت کے 403 آکسیجن کنٹینرس کو ایئر لفٹ کیا ہے۔ فضائیہ کے ذریعہ جن شہروں میں یہ میڈیکل سامان پہنچایا گیا ہے ، ان میں جام نگر، بھوپال، چنڈی گڑھ، پان گڑھ، اندور، رانچی، آگرہ ، جودھپور، بیگم پیٹ، بھوبنیشور ، پونے ، سورت ، رائے پور، اودے پور، ممبئی ، لکھنؤ ، ناگپور، گوالیار، وجے واڑہ، بڑودہ، دیماپور  اور ہنڈن شامل ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے مختلف ملکوں کے لئے 98 پروازیں کی ہیں ، ان پروازوں سے فضائیہ کے ذریعہ 793 میٹرک ٹن صلاحیت کے 95 کنٹینر اور 204 میٹرک ٹن صلاحیت کے  دیگر آلات لائے گئے ہیں۔ یہ آلات سنگاپور ،دبئی ، تھائی لینڈ، جرمنی، آسٹریلیا، بیلجیئم ، انڈونیشیا، نیدرلینڈ،برطانیہ ، اسرائیل اور فرانس سے لائے گئے ہیں۔

بھارتی بحریہ کے سات جہاز ‘سمدرسیتو  -ii’ آپریشن کے حصے کے طور پر، بیرون ملک سے مختلف ریاستوں کو راست سپلائی کے لئے 13 کنٹینرو ں سے 260 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن  (ایل ایم او) لے کر آئے ۔ یہ جہاز تقریباً 160 ایم ٹی  کل صلاحیت کے آٹھ آکسیجن کنٹینر، خلیج فارس سے اور 2600 آکسیجن کے بھرے سلنڈر اور 3150 آکسیجن کے خالی سلنڈر جنوب مشرقی ایشیا سے لے کر آئے ہیں جبکہ آئی این اے جلاشواس وقت برونئی میں ہیں، آئی این ایس شاردل  12 مئی 2021 کو کویت میں داخل ہونے والا ہے۔ مندرجہ ذیل فہرست میں بھارتی بحریہ کے ا ن جہازوں کی تفصیل ہے جو وطن واپس آئے ہیں :۔

 

جہاز

میڈیکل سپلائی

ملک/ بندرگاہ

آمد

آئی این ایس ۔ترکش

27 میٹرک ٹن رقیق آکسیجن سے بھرے 2 کنٹینر، 230 آکسیجن سلنڈر

قطر

12 مئی 2021، ممبئی

آئی این ایس کوچی اور آئی این اے تبار

100 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل  آکسیجن  (ایل ایم  او) سے بھرے پانچ کنٹینر ، 1200 آکسیجن سلنڈر

کویت

11 مئی 2021 کو نیو منگلور بندرگاہ

آئی این ایس ایراوت

کرائیوجینک آکسیجن ٹینک - 08

آکسیجن سلنڈرز- 3898

دیگر اہم کووڈ-19 میڈیکل سامان

سنگاپور

10 مئی 2021 کو وشاکھاپٹنم،

آئی این ایس تریکنڈ

40 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل  آکسیجن

(رقیق میڈیکل آکسیجن  کرائیوجینک کنٹینرس)

قطر

10 مئی 2021 کو ممبئی

آئی این ایس کلکتہ

آکسیجن سلنڈرز- 400

27 میٹرک ٹن  صلاحیت کے رقیق میڈیکل  آکسیجن  کے دوکنٹینرس

آکسیجن کنسنٹریٹرس -47

قطر اور کویت

10 مئی 2021 کو نیو منگلور بندرگاہ

آئی این ایس تلوار

27 میٹرک ٹن صلاحیت کے دو   آکسیجن کنٹینرس

بحرین

05 مئی 2021 کو نیو منگلور وبندرگاہ

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U: 4426)



(Release ID: 1718138) Visitor Counter : 165