امور داخلہ کی وزارت

مرکزی کابینہ نے ہوائی مسافر روپ وے سسٹم تیار کرنے کے لیے بھارت تبت بارڈر پولیس فورس (آئی ٹی بی پی) کی زمین اتراکھنڈ حکومت کو منتقل کرنے کی منظوری دی

Posted On: 12 MAY 2021 3:42PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مسوری میں واقع بھارت تبت بارڈر پولیس فورس (آئی ٹی بی پی) کی 1500 مربع میٹر زمین کو اتراکھنڈ حکومت کو منتقل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے ریاستی حکومت وہاں اپنا ایک بنیادی پروجیکٹ- دہرا دون اور مسوری کے درمیان ہوائی مسافر روپ وے سسٹم (ایریئل پیسنجر روپ وے سسٹم) تعمیر کر سکے گی۔

مجوزہ روپ وے 5580 میٹر لمبائی کا مونو-کیبل روپ وے ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت بنے گا۔ اس کا نچلا ٹرمینل اسٹیشن دہرادون کے پُرکول گاؤں میں ہوگا اور اوپری ٹرمینل اسٹیشن لائبریری، مسوری میں ہوگا۔ 285 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والے اس روپ وے کی ڈھلائی صلاحیت دونوں طرف سے 1000 مسافر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس سے دہرادون اور مسوری کے درمیان سڑک والے راستے پر ہونے والے ٹریفک میں کافی کمی آئے گی۔

اس کے علاوہ، اس پروجیکٹ سے 350 لوگوں کو بلا واسطہ روزگار ملنے کے ساتھ ہی 1500 سے زیادہ لوگوں کو بالواسطہ طور سے روزگار ملے گا۔ پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد یہ روپ وے سیاحوں کے لیے بہت بڑی توجہ کا مرکز بھی ہوگا جس سے ریاست میں سیاحتی صنعت کو فروغ ملنے کے ساتھ ہی سیاحت کے شعبہ میں روزگار کے اضافی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4421



(Release ID: 1718058) Visitor Counter : 132