صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل دوسرے دن بھی کمی


مسلسل دوسرے دن بھی نئی شفایابیوں کی تعداد نئے سامنے آنے والے کیسوں سے زیادہ رہی

ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 17.5 کروڑ سے متجاوز

اب تک 18 سے 44 سال کی عمر کے زمرہ میں 30 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے

Posted On: 12 MAY 2021 12:31PM by PIB Delhi

 

  

آج ہندوستان میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد گھٹ کر 3704099 رہ گئی۔اب یہ ملک کے مجموعی مثبت معاملوں کا 15.87 فیصد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں میں 11122 کی کمی واقع ہوئی۔ فعال معاملات میں مسلسل کمی کا یہ دوسرا دن ہے۔

 ہندوستان کے مجموعی فعال معاملات میں سے 42.51 فیصد 13 ریاستوں میں ریکارڈ کئے گئے۔

1.jpg

درج ذیل گراف میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاستوں میں فعال معاملات کی تعداد میں تبدیلی دکھائی گئی ہے۔

 

2.jpg

 

درج ذیل گراف میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد میں دن بہ دن ہونے والی تبدیلی کو دکھایا گیا ہے۔

 

3.jpg

آج ہندوستان میں شفایابیوں کی مجموعی تعداد 19382642 ہے۔قومی شفایابی کی شرح 83.04 فیصد ہے۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 35538 شفایابیاں درج کی گئیں۔

 نئی شفایابیوں کی تعداد مسلسل دوسرے دن بھی نئے روزانہ سامنے آنے والے معاملات سے زیادہ رہی۔

 

5.jpg

  دس ریاستوں میں نئی شفایابیوں میں سے 71.58 فیصد درج کی گئیں۔

 

6.jpg

 

ہندوستان کی حکومت عالمی امداد کو تیز رفتاری کے ساتھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کررہی ہے، تاکہ وہ کووڈ سے نمٹنے کی اپنی کوششوں کو بڑھا سکیں۔ اب تک9200 آکسیجن کنسنٹریٹرس، 5243 آکسیجن سلنڈر،19 آکسیجن جنرلیشن پلانٹس،5913 وینٹی لیٹرس اور3.44 لاکھ ریمیڈیز ویر کی شیشیاں، عالمی امداد کے طور پر وصول کی گئیں اور جنہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے تاکہ وہ کووڈ کے  خلاف جنگ میں اپنی کوششوں کو مضبوط کرسکیں۔ مرکزی حکومت تیز رفتار کسٹمز کلیئرنس اور ہوائی اور سڑک راستوں کااستعمال کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے تیز رفتار ڈلیوری کو متوازن بنانے کے لئے کام کررہی ہیں۔

دوسری طرف ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے میں مزید توسیع کے ساتھ آج  ملک بھر میں  لگائے جانے والے  کووڈ-19 انجکشنوں کی مجموعی تعداد 17.52 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

آج صبح سات بجے تک موصولہ عارضی رپورٹ کے مطابق 2247534 اجلاسوں میں مجموعی طور پر 175235991 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ ان میں 9582449 وہ طبی ملازمین ہے جنہیں پہلی خوراک دی جاچکی ہے اور 6539376 وہ طبی ملازمین جنہیں دوسری خوراک مل چکی ہے،14149634 صف اول کارکنان( پہلی خوراک)، 7952537 صف اول کارکنان(دوسری خوراک)، 3044463 وہ مستفیدین جن کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہے(پہلی خوراک)،55883416( پہلی خوراک) اور 7836168( دوسری خوراک) وہ مستفیدین جن کی عمر 45 سے 60 سال کے درمیان ہے۔60 سال سے زیادہ عمر والے 539597721 پہلی خوراک اور16288176 دوسری خوراک شامل ہیں۔

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

95,82,449

دوسری خوراک

65,39,376

صف اول کارکنان

پہلی خوراک

1,41,49,634

دوسری خوراک

79,52,537

44-18 سال کی عمر کے لوگ

پہلی خوراک

30,44,463

45 سے 60 سال کی عمر کے لوگ

دوسری خوراک

5,58,83,416

دوسری خوراک

78,36,168

60 سال سے اوپر

پہلی خوراک

5,39,59,772

دوسری خوراک

1,62,88,176

 

کل

17,52,35,991

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ملک میں اب تک دی جانے والی خوراکوں کا 66.67 فیصد حصہ دس ریاستوں میں دیا گیا۔

7.jpg

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران18 سے 44 سال کی درمیانی عمر والے 479282 مستفیدین کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی اور ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کی شروعات کے بعد سے 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  مجموعی طور پر 3044463 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ درج ذیل جدول میں18 سے 44 سال کے درمیانی عمر والے افراد کو دی جانے والی ویکسین کی خوراکوں کی مجموعی تعداد کو دکھایاگیا ہے۔

 

نمبرشمار

ریاستیں

میزان

1

انڈمان و نکوبار جزائر

1,099

2

آندھرا پردیش

812

3

آسام

1,22,442

4

بہار

2,39,453

5

چنڈی گڑھ

2

6

چھتیس گڑھ

1,026

7

دہلی

4,21,487

8

گوا

1,344

9

گجرات

3,56,297

10

ہریانہ

3,30,236

11

ہماچل پردیش

14

12

جموں و کشمیر

29,659

13

جھارکھنڈ

94

14

کرناٹک

47,627

15

کیرالہ

586

16

لداخ

86

17

مدھیہ پردیش

48,985

18

مہاراشٹر

5,96,090

19

میگھالیہ

4

20

ناگالینڈ

4

21

اوڈیشہ

69,018

22

پڈوچیری

1

23

پنجاب

4,835

24

راجستھان

4,91,826

25

تمل ناڈو

19,810

26

تلنگانہ

500

27

تریپورہ

2

28

اتر پردیش

2,17,292

29

اتراکھنڈ

34,157

30

مغربی بنگال

9,675

میزان

30,44,463

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24.4 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔ ٹیکہ کاری مہم کے 116 ویں دن(11مئی 2021 )کو2446674 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔18543 سیشنوں میں 1092452 مستفیدین کو پہلی خوراک اور1354222 مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی۔

تاریخ: 11 مئی،2021( 116 واں دن)

طبی کارکنان

پہلی خوراک

17,147

دوسری خوراک

32,699

صف اول کارکنان

پہلی خوراک

90,338

دوسری خوراک

96,445

44-18 سال

پہلی خوراک

4,79,282

45 سے 60 سال

پہلی خوراک

3,58,076

دوسری خوراک

6,19,017

60 سال سے زیادہ

پہلی خوراک

1,47,609

دوسری خوراک

6,06,061

کل حصولیابی

پہلی خوراک

10,92,452

دوسری خوراک

13,54,222

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 348421 نئے معاملات درج کئے گئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے سامنے آنے والے معاملات میں سے 71.22 فیصد دس ریاستوں میں دیکھے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ روزانہ معاملات 40956 سامنے آئے جس کے بعد کرناٹک میں 39510 جبکہ کیرالہ میں 37290 نئے معاملات درج کئے گئے۔

8.jpg

 

درج ذیل گراف میں ملک میں روزانہ نئے معاملات اور روزانہ ہونے والے ٹیسٹ کی ترتیب کو پیش کیا گیا ہے۔

 

9.jpg

سردست قومی اموات کی شرح 1.09 فیصد پر قائم ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4205 اموات کی اطلاع ہے۔

 نئی اموات میں سے 73.17 فیصد دس ریاستوں میں سامنے آئیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات(793) جس کے بعد کرناٹک میں 480 روزانہ ہونے والی موتیں درج کی گئیں۔

10.jpg

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 4415


(Release ID: 1717922) Visitor Counter : 295