وزارت خزانہ

اقتصادی امور کا محکمہ اور نیا ترقیاتی بینک ایک ورچوئل سیمینار کا مشترکہ انعقاد کر رہے ہیں جس کا موضوع ہے ’’سماجی بنیادی ڈھانچے میں پیسہ لگانا اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال‘‘

Posted On: 11 MAY 2021 12:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 مئی، 2021/حکومت ہند کی خزانے کی وزارت کے تحت اقتصادی امور کا محکمہ اور نیا ترقیاتی بینک (این ڈی بی) مشترکہ طور پر ایک ورچوئل سیمینار کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ’’سماجی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ لگانا اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال‘‘ اس ورچوئل سیمینار کا انعقاد 13 مئی ، 2021 کو بھارتی برکس چیئر شپ، 2021 کے تحت اقتصادی اور مالی کارپوریشن کے ایجنڈے کے طور پر کیا جائے گا۔

کووڈ -19  وبا نے سماجی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور جدید ترین اور ابھرتی ہوئی دونوں طرح کی معیشتوں میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ درپیش چیلنج سبھی کے لیے مشترک ہیں خاص طور پر برکس ملکوں کے لیے ۔ دیرپا نظام کی تعمیر میں کافی زیادہ گنجائش ہے کہ اس میں پیش رفت کی جائے اور سماجی ، اقتصادی اور ڈیجیٹل ترقی سے متعلق عام فائدوں کو مشترک کیا جائے۔

اس سیمینار میں سرکاریاور نجی دونوں شعبے کے اعلیٰ درجے کے حصہ دار شرکت کریں گے اور اس میں سماجی بنیادی ڈھانچے میں رقوم لگانے اور 21ویں صدی میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال پر کلیدی معاملات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مذاکرات اور دو موضوعاتی اجلاس کے دوران مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔جیسے:

  1. دیرپا ترقی کو فروغ دینے کے لیے سماجی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی اہمیت
  2. سماجی  بنیادی ڈھانچے میں رقوم لگانے سے متعلق درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے اقدامات
  • iii. پرائیویٹ شعبے کی حصے داری میں اضافے کےلیے پروجیکٹوں سے خطرے ختم کرنے کے طریقے
  1. کووڈ – 19 کے بعد کی بحالی میں صحت اور تعلیم بہم پہنچانے میں اضافہ کرنے کےلیے سماجی بنیادی ڈھانچے میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو مربوط بنانے کی قیمت؛ اور
  2. برکس ملکوں میں سماجی بنیادی ڈھانچے میں رقوم لگانے کےلیے قابل عمل طریقوں اور نظام کی وسعت کی گنجائش تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی۔

جناب اجے سیٹھ، سکریٹری، اقتصادی امورافتتاحی خطبہ دیں گے، جس کے بعد این ڈی بی کے صدر جناب مارکوس تروئے جو خطاب کریں گے۔  کلیدی خطبہ پروفیسر جیفرے ڈی سیکس دیں گے، جو کولمبیا یونیورسٹی میں دیرپا ترقی سے متعلق مرکز کے ڈائریکٹر ہیں۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

11.05.2021

U –4387


(Release ID: 1717840) Visitor Counter : 211