سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمہ (حکومت ہند) نے 40 فیصد سے کم معذوری والے افراد یا پھر ایسے لوگوں جو اپنی طبی حالت کے سبب، تحریری امتحان دیتے وقت معاون محرر / عوضی وقت سے فائدہ حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، ان کے لیے مسودہ رہنما خطوط پر تبصرے طلب کیے ہیں

Posted On: 11 MAY 2021 2:45PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے معذوروں کو با اختیار بنانے کے محکمہ نے 29.8.2018 کو بنچ مارک پر مبنی معذوری (40 فیصد یا اس سے زیادہ معذوری) والے افراد کے لیے تحریری امتحان منعقد کرنے کے واسطے رہنما خطوط (8.2.2019 کی تصحیح کے ساتھ پڑھا جائے) جاری کیے تھے۔

عزت مآب عدالت عظمی نے جناب وکاش کمار بنام یو پی ایس سی اور دیگر کے معاملے میں مورخہ 11.02.2021 محکمہ کو حکم دیا تھا کہ وہ 40 فیصد سے کم معذوری والے افراد یا پھر وہ لوگ جن کی طبی حالت ایسی ہے جو ان کی تحریری صلاحیت کو محدود کر سکتی ہے، ان کے لیے تحریری امتحان کے وقت معاون محرر کی اجازت دینے کے مقصد سے عوامی صلاح و مشورہ کے بعد رہنما خطوط تیار کریں۔

محکمہ نے معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے سکریٹری کی صدارت والی کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر مسودہ رہنما خطوط تیار کیے ہیں، جو کہ https://drive.google.com/file/d/11wUZoURvO4gTgb0S2KmHTz9Roe8vK1qY/view پر دستیاب ہیں۔ یہ مسودہ رہنما خطوط، انٹر ایلیا تحریری امتحان دیتے وقت ایسے امیدواروں کے لیے معاون محرر / عوضی وقت کی سہولت مہیا کرانے کے لیے پیمانے فراہم کرتے ہیں، جس میں امتحان کے لیے معاون محرر کی ضرورت کی تصدیق کرنے میں میڈیکل اتھارٹی کا ڈھانچہ بھی شامل ہے۔

محکمہ نے انہیں حتمی شکل دینے سے پہلے یکم جون، 2021 تک ان رہنما خطوط پر عوام کے تبصرے طلب کیے ہیں۔ تبصروں کو ای میل کے ذریعے kvs.rao13[at]nic[dot]in پر بھیجا جا سکتا ہے اور انہیں ڈائرکٹر، پالیسی سیکشن، معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمہ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کو مخاطب کیا جانا چاہیے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4385

 



(Release ID: 1717837) Visitor Counter : 177