پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج  کی وزارت نے دیہی بھارت میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے بچاؤ کی تدابیر کے تعلق سے ریاستوں کو لکھا


دیہی کمیونٹیز میں بیداری کے لئے وسیع تر اطلاعاتی مہم چلائی جائے

ریاستوں سے گاؤں کی سطح پر راحت اور بازآبادکاری کے لئے دستیاب آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ اور مختلف اسکیموں کے استعمال کو کہا گیا

Posted On: 11 MAY 2021 4:29PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی  مرکزی وزارت  نے دیہی بھارت میں کووڈ -19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے بچاؤ کی تدابیر کرنے کے لئے سبھی ریاستی حکومتوں کو لکھا ہے۔ وزارت نے اپنے مکتوب میں کووڈ -19 سے لڑائی کے لئے ریاستوں کو چیلنجز پر قابو پانے کی سمت میں پنچایتوں / مقامی  بلدیاتی اداروں کو حساس بنانے  اور سہولیات فراہم کرنے نیز قیادت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

وزارت نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو ) ،  ڈاکٹروں اور طبی اداروں وغیرہ کی صلاح کی مناسبت سے کووڈ انفیکشن کی نوعیت  اور روک تھام نیز کمی کی تدابیر کے تعلق سے دیہی کمیونٹیز میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وسیع تر اطلاعاتی مہم چلانے کی صلاح دی ہے۔ ساتھ ہی اس دوران  غلط تصورات اور عقیدوں کو دور کرنے  کا خاص طور سے خیال رکھنے کے لئے کہا ہے۔ وزارت نے ریاستی  حکومتوں سے اس مہم کے ساتھ منتخب پنچایت نمائندوں ، اساتذہ ، آشا کارکنوں وغیرہ جیسے  مقامی کمیونٹیز سے جڑےپیش پیش رہنے والے  رضاکاروں کو جوڑنے کے لئے کہا ہے اور انہیں فنگر آکسی میٹر ، این -95 ماسک ، انفراریڈتھرمل اسکیننگ آلات ، سینی ٹائزروغیرہ جیسے ضروری حفاظتی آلات کی سہولت بھی فراہم کرائی جاسکتی ہے۔

دیہی باشندوں کی جانچ / ٹیکہ کاری مراکز، ڈاکٹروں ،اسپتال، بستروں وغیرہ کی دستیابی پر ریئل ٹائم معلومات فراہم کرانے کے لئے وزارت نے  ریاستی حکومتوں کو پنچایت دفاتر ، اسکولوں، کامن سروس سنٹرزوغیرہ آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کے استعمال کی سہولت دینے کی صلاح دی ہے۔

وزارت نے اپنے خط میں تجویز پیش کی ہے ، ‘‘ پنچایتوں کو اپنے متعلقہ علاقوں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے ضروری ادارہ جاتی  گاؤں کی سطح کا تعاون فراہم کرنے کے لئے سرگرم کیا جاسکتا ہے۔ جہاں بھی ممکن ہو ، وہ گھروں کو ہوم کورنٹین  لوکیشن کے طور پر فروغ دے سکتے ہیں، جہاں زیادہ سے زیادہ بغیر علامات والے کووڈ پازیٹیو معاملوں کا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ضرورت مندوں اور واپس لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کے لئے خصوصی کوارنٹین /آئیسولیشن مرکز بھی قائم کرسکتے ہیں۔ محکمہ صحت کے ساتھ صلاح ومشورہ سے اہل آبادی کا زیادہ سے زیادہ احاطہ کو یقینی بنانے کے لئے پنچایتوں کو ٹیکہ کاری مہم چلانے کے لئے نامزد کیا جاسکتا ہے۔’’

پنچایتی راج کی وزارت نے ریاستوں سے گاوں کی سطح پر ضرورت مندوں کو راحت اور بازآبادکاری کے لئے راشن ، پینے کے پانی کی سپلائی، صفائی ستھرائی، منریگا روزگار وغیرہ کے پرویژن والی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اسکیموں کے استعمال کے لئے کہا ہے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ، وزارت نے ریاستی حکومتوں سے ضلع اور تحصیلوں کے آس پاس طبی سہولیات کو مناسب رابطہ قائم کرنے کے لئے کہا ہے، جس سے ایمبولنس، جدید جانچ، علاج کی سہولیات ، ملٹی اسپیشلٹی کیئر وغیرہ جیسی ایمرجنسی خدمات ضرورت مند لوگوں کو بروقت فراہم کرائی جاسکیں۔

پنچایتی راج کی وزارت میں سکریٹری جناب سنیل کمار نے ریاستوں سے کووڈ وبا اور پبلک ہیلتھ سے جڑے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کے مقصد سے گرام پنچایتوں  اور ان کی کمیٹیوں کے کام کاج کی باقاعدہ نگرانی کے لئے بلاک ڈیولپمنٹ، ضلع اور ریاستی سطح پر پنچایتی راج ، دیہی ترقی ، صحت ، ریونیو ،خواتین و اطفال کی ترقی ، افسران کی شراکت داری والے  ایک مناسب بین محکمہ جاتی نگرانی نظام قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

*******

ش ح۔ ف  ا- م ص

11-05-2021

(U: 4391)



(Release ID: 1717836) Visitor Counter : 182