کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ٹرپس چھوٹ کے لئے امریکہ کی حمایت پر بیان

Posted On: 06 MAY 2021 7:07PM by PIB Delhi

 

عالمی صحت بحران اور کووڈ اُنیس وبا سے نمٹنے کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے بھارت اور جنوبی افریقہ نے 2؍اکتوبر 2020 کو عالمی تجارتی ادارہ  (ڈبلیو ٹی او) میں ایک تجویز پیش کی تھی۔ اِس میں کہا گیا تھا کہ ترقی پذیر ملکوں کے لئے ٹیکوں اور دواؤں کی فوری اور کفایتی رسائی یقینی بنانے کے لئے ٹرپس پر سمجھوتے کے شرائط و ضوابط میں رعایت دی جائے۔ بھارت اور یکساں ذہن  رکھنے والے ملکوں کے ذریعے کی گئی  سرگرم کوششوں کے نتیجے میں اس تجویز کو 120 سے زیادہ ملکوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

26؍اپریل 2021 کو ٹیلیفون پر حالیہ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے امریکہ کے صدر بائڈن کو ڈبلیو ٹی او میں بھارت کی اِس پہل کے بارے میں جانکاری دی، جس کا مقصد انسانیت کا فائدہ ہے۔

ہم اس پہل کے لئے تعاون کو لے کر 5؍ مئی کو امریکی حکومت کے ذریعے دیئے گئے بیان  کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اتفاق رائے پر مبنی ایک نقطہ نظر کے ساتھ ڈبلیو ٹی او میں اس چھوٹ کو جلد ہی منظوری دی جا سکتی ہے۔ یہ چھوٹ سستے کووڈ اُنیس ٹیکے اور ضروری طبی پروڈکٹس کی پیداوار کی رفتار کو بڑھانے اور وقت پر ان کی دستیابی کویقینی بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

*************

ش ح ۔م ع۔  ک ا

U. No. 4373



(Release ID: 1717623) Visitor Counter : 157