ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس نے صرف ایک دن میں ریکارڈ 831 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچائی


آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے مہاراشٹر،ایم پی، ہریانہ، تلنگانہ، راجستھان، دہلی اور اترپردیش کو 4700 سے زیادہ میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی

مختلف ریاستوں کو آکسیجن سے بھرے 245 سے زیادہ ٹینکرس پہنچائے گئے

75 آکسیجن ایکسپریس نے اپنے سفر مکمل کیے

120 میٹرک ٹن آکسیجن کے ساتھ کرناٹک کے لئے پہلی آکسیجن ایکسپریس بنگلورو کے لئے روانہ

اب تک مہاراشٹر کو 293 میٹرک ٹن، یوپی میں 1334 ، مدھیہ پردیش میں 306 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 598 میٹرک ٹن، رجستھان میں 40 میٹرک ٹن اور دلی میں 2011 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچائی گئی

Posted On: 10 MAY 2021 5:08PM by PIB Delhi

تمام رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے ہندوستانی ریلوے ملک کی مختلف ریاستوں کو رقیق طبی آکسیجن پہنچا کر راحت لانے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک ریلوے نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو 295 سے زیادہ ٹینکروں میں تقریباً 4700 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن ایل ایم او پہنچائی ہے۔

کل آکسیجن ایکسپریس نے صرف ایک دن میں 831 میٹرک ٹن ایل ایم او پہنچائی جو ایک ریکارڈ ہے۔ 75 آکسیجن ایکسپریس اب تک اپنے سفر پہلے ہی مکمل کرچکی ہیں۔

یہ ہندوستانی ریلوے کی کوشش ہے کہ درخواست کرنے والی ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن پہنچائی جائے۔

اس ریلیز کے تیار ہونے کے وقت تک مہاراشٹر کو 293 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچائی گئی۔اترپردیش کو 1334 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 306 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 598 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 123 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن اور دلی میں 2011 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچائی۔

کرناٹک کے لئے پہلی آکسیجن ایکسپریس نے بھی جھارکھنڈ میں ٹاٹا نگر سے اپنا سفر شروع کردیا ہے اور وہ 120 میٹرک ٹن آکسیجن کے ساتھ بنگلورو کے لئے چل پڑی ہے۔

نئی آکسیجن ایکسپریس چلانا ایک بہت زبردست اور مثبت قدم ہے۔ توقع ہے کہ مزید لوڈیڈ آکسیجن ایکسپریس رات دیر میں اپنا سفر شروع کردیں گی۔

...............................................................

   ش ح،ح ا، ع ر

10-05-2021

                                                                                                                U-4356



(Release ID: 1717562) Visitor Counter : 184