صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہند کے ذریعہ اب تک کووڈ  - 19 سے بچاؤ کے لگ بھگ 18 کروڑ ٹیکے  ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت  فراہم کئے جا چکے ہیں


ایک کروڑ سے زیادہ  ٹیکے اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس بچے ہوئے ہیں، جنہیں  کہ ابھی لوگوں کے لگایا جانا ہے

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو،  اگلے تین دن میں، 9 لاکھ سے زیادہ اضافی  ٹیکے مل جائیں گے

Posted On: 10 MAY 2021 10:42AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 ؍مئی : کووڈ – 19 عامی وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اس کے علاج معالجہ کی غرض سے ، ٹیکہ کاری کا  عمل، حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی  کا ایک اہم جز ہے۔ (اس میں طبی جانچ، متاثرہ افراد کا پتہ لگانا، علاج معالجہ اور کووڈ سے  متعلق مناسب برتاؤ شامل ہیں)، حکومت ہند، ریاستوں اور مرکز  کے زیر انتظام علاقوں، یوٹیز کو  کووڈ  سے بچاؤ کے ٹیکے مفت فراہم کرکے، ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کی مدد کر رہی ہے۔

حکومت ہند نے اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقریبا 18  کروڑ (179357860) ٹیکے مفت فراہم کئے ہیں۔ ان میں سے  برباد ہوئے ٹیکوں سمیت  کل کھپت  168927797  ٹیکوں کی ہوئی ہے (آج صبح 8  بجے تک موصول ہوئے اعداد وشمار  کے مطابق ہیں)۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ – 19  سے بچاؤ کے ایک کروڑ  سے زیادہ (10430063) ٹیکے موجود ہیں، جو ابھی متعلقہ افراد کو لگائے جائیں گے۔ منفی بیلنس والی ریاستوں، انہیں سپلائی  کئے گئے  ٹیکوں کے مقابلے  زیادہ کھپت  دکھا رہی ہیں۔ (ان میں برباد  ہوئے ٹیکے بھی شامل ہیں)۔ کیونکہ انہوں نے مسلح فورسز  کو سپلائی کئے گے ٹیکوں کا محاسبہ نہیں کیا ہے۔

 اس کے علاوہ  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اگلے تین دن میں  9 لاکھ سے زیادہ  (924910) ٹیکے موصول ہوجائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010VLH.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P8Z2.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DNRD.jpg

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع م۔ ق ر

 

U-43385


(Release ID: 1717376) Visitor Counter : 259