وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ اور بحریہ نے آکسیجن اور طبی سامان کی فراہمی کے لئے کوششیں تیز کردیں

Posted On: 07 MAY 2021 4:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی 07 مئی 2021: ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اور بحریہ (آئی این) نے موجودہ کووڈ -19 کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آکسیجن کنٹینروں اور طبی سامان کے ضمن میں شہری انتظامیہ کی مدد کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ 07 ئی 2021 کو بھارتی فضائیہ کے سی -17طیاروں نے ملک کے اندر ہی 400 پروازیں بھریں جن میں 4904میٹرک ٹن (ایم ٹی) کی مجموعی صلاحیت کے 252 آکسیجن ٹینکروں کو 351 پروازوں کے ذریعہ منزل پر پہنچایا گیا ۔ جن شہروں کو فراہمی کی گئی ان میں جام نگر ، بھوپال، چنڈی گڑھ، پانا گڑھ، اندور ، رانچی ، آگرہ ، جوت پور، بیگم پیٹ، بھبنیشور، پونے ، سورت، رائے پور، اودے پور، ممبئی، لکھنؤ،ناگور،گوالیئر،وجے واڑہ، بڑودہ، دیما پور  اور ہنڈن شامل ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے 1252 آکسیجن کے خالی سلنڈروں کے ساتھ ساتھ 1233 میٹرک ٹن کی مجموعی صلاحیت کے 72 کرائیوجینک آکسیجن اسٹوریج کے کنٹینر کی نقل وحمل کے لئے ، 59 بین الاقوامی پروازیں بھی بھری ہیں۔ یہ کنٹینر اور سلینڈر سنگا پور،دبئی،بینکاک ،برطانیہ ، جرمنی ، بیلجیم اور آسٹریلیا سے لائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سی -17 اور آئی ایل 76 طیاروں کو اسرائیل اور سنگا پور سے کرائیوجینک آکسیجن کنٹینرس ، آکسیجن جنریٹرس اور وینٹی لیٹر لانے کا کام بھی دیا گیا  ہے۔

ہندوستان کی بحریہ نے اپنے جہاز آئی این ایس تلوار ، آئی این ایس کولکاتہ، آئی این ایس ایراوت، آئی این ایس کوچی، آئی این ایس تبر،آئی این ایس تری کنڈ،آئی این ایس جلیشوا اور آئی این ایس شردل کودوست غیر ملکوں سے آکسیجن کنٹینر /سلینڈر /کنسنٹریٹرس اور متعلقہ آلات لانے کے لئے تعینات کیا۔

جہاز کا نام

طبی سپلائیز

ملک/ بندرگاہ

صورتحال

آئی این ایس تلوار

27- ایم ٹی آکسیجن کنٹینرس -02

بحرین

5 مئی 2021 کو نیومنگلور میں آمد

آئی این ایس کولکاتہ

آکسیجن سلینڈرس-200

آکسیجن کنسنٹریٹرس-43

+

آکسیجن سلنڈرس -200

27-میٹرک ٹن آکسیجن کنٹینرس-02

آکسیجن کنسنٹریٹرس-04

دوحہ ،قطر

+

کویت

9 مئی 2021 کو مندرا میں متوقع آمد

آئی این ایس کوچی

27- میٹرک ٹن آکسیجن کنٹینرس -03

آکسیجن کنسنٹریٹرس-03

آکسیجن سلنڈرس -800

 

کویت

10/11 مئی 2021 کو مندرا/ممبین میں متوقع آمد

 

آئی این ایس تبر

27- میٹرک ٹن آکسیجن کنٹینرس -02

آکسیجن سلینڈرس -600

کویت

10/11 مئی 2021 کو مندرا/ممبین میں متوقع آمد

آئی این ایس تریکنڈ

27-میٹرک ٹن آکسیجن کنٹینرس -02

دوحہ، قطر

10 مئی 2021 کو ممبئی میں متوقع آمد

آئی این ایس ایراوت

20 ٹی خالی کرائیوجینک آکسیجن سلینڈرس-08

خالی آکسیجن سلینڈرس -3150

بھرے ہوئے آکسیجن سلینڈرس-500

آکسیجن کنسنٹریٹرس-07

ریپڈ انٹیجن ٹسٹ کٹس-10000

پی پی ای کٹس-450

سنگاپور

10 مئی 2021 کو وشاکھاپٹنم میں متوقع آمد

آنے والے دنوں میں دوحہ،کویت اور موآرا –برونئی سے آئی این ایس ترکش ، آئی این ایس شردل اور آئی این ایس جلاشوہ کے ذریعہ آکسیجن کنٹینرس اور دیگر طبی سپلائی کی بالترتیب لوڈنگ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔

****

U.No. 4276

م ن۔ ا ع ۔س ا

 



(Release ID: 1716973) Visitor Counter : 259