وزارت آیوش

آیوش کی وزارت نے آیوش-64 اور کاباسورا کدنیر کی تقسیم کے لئے ملک گیر سطحی مہم شروع کی


کووڈ-19 کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے وزارت کی نئی پہل

اہم توجہ اسپتال کے باہر کے کووڈ-19 مریضوں پر

Posted On: 07 MAY 2021 1:03PM by PIB Delhi

ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کی دوسری لہر سے ٹھوس طریقے سے نمٹنے کے لئے آیوش کی وزارت آج سے بڑے پیمانے پر ایک ملک گیر سطح کی مہم شروع کررہا ہے تاکہ اپنی پولی ہربل آیورویدک دوا آیوش 64 اور سدھا دوا کا باسورا کدنیر کو کووڈ-19 سے متاثر مریضوں (جو اسپتال میں بھرتی نہیں ہیں) کو تقسیم کیا جاسکے۔ ان دواؤں کی فعالیت اور اثر پذیری کثیر- سینٹر کلینیکل آزمائش میں ثابت ہوچکی ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو کے ذریعے شروع کی جارہی کثیر اسٹیک ہولڈر مہم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دوائیں ایک شفاف اور مؤثر ڈھنگ سے ضرورت مندوں تک پہنچنی ہیں۔ اس مہم میں اصل شراکت دار سیوا بھارتی ہے۔

کووڈ کی علامات، ہلکے اور معتدل طور سے متاثر مریض کے علاج میں کارگر ان آیورویدک دواؤں کی ملک گیر تقسیم کی ایک جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے جسے مرحلے وار طریقے سے لاگو کی جائے گی۔ اس کے لئے آیوش کی وزارت کی نگرانی میں کام کرنے والے مختلف اداروں کے باقاعدہ نیٹ ورک کا استعمال کیا جائے گا اور اس کی سیوا بھارتی کے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے حمایت کی جائے گی۔

قابل غور بات یہ ہے کہ جب سے ملک میں کووڈ-19 عالمی وبا کی لہر آئی ہے تب سے آیوش کی وزارت نے کووڈ-19 کو کنٹرول کرنے اور اس سے نمٹنے کے لئے بہت سے اقدام کیے ہیں۔  آیوش کی وزارت کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے اشتراک سے کام کررہی ہے۔ آیوش -64 اور کاباسورا اور کدنیر کی تقسیم کے لئے ایک ملک گیر مہم شروع کرنے کی آیوش کی وزارت کی تازہ ترین پہل کے ساتھ ہندوستان کا مقصد کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا ہے۔

آیوش کی وزارت کے ذریعے مختلف سطحوں پر کی جارہی کوششوں کو کارگر بنانے کے لئے اور اس طرح کی پہل کے لئے تیار کرنے اور فروغ دینے کے لئے سینئر ماہرین کے ایک گروپ کے ساتھ ایک انٹر-ڈسیپلنری آیوش ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ورک فورس پہلے سے ہی کام کررہا ہے۔ کووڈ-19 کے اثر کو کم کرنے اور اس کےعلاج میں آیوش طریقہ کار کے رول کو سمجھنے کے لئے کئی طبی اور مشاہداتی مطالعات کیے گئے ہیں، جبکہ آیوش-64 پر مختلف مطالعات کیے گئے ہیں۔ یہ ایک آیورویدک فارمولہ ہے جسے آیورویدک سائنسز میں تحقیق کی سینٹرل کونسل نے تیار کیا ہے۔ کاباسورا کدنیر ایک کلاسیکل سدھار فارمولہ ہے۔

وزارت نے نیشنل کلنیکل مینجمنٹ پروٹوکول: کووڈ-19 میں آیوروید اور یوگا طریقہ کار کی شمولیت کے لئے ایک انٹر ڈسیپلنری کمیٹی بھی قائم کی ہے، جس کی صدارت آئی سی ایم آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وی ایم کٹو چ کے ذریعے کی گئی۔

...............................................................

   ش ح،ح ا، ع ر

07-05-2021

                                                                                                                U-4277


(Release ID: 1716969) Visitor Counter : 308