مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاک محکمے نےکسٹمز حکام کے ساتھ مل کر ہیلپ لائن سہولت شروع کی۔ اس کے ذریعے کووڈ-19 سے متعلق ایمرجنسی سامان کی جلد سے جلد ڈلیوری کی جائے گی

Posted On: 07 MAY 2021 3:52PM by PIB Delhi

کووڈ-19 کی حالیہ دوسری لہر کے دوران ڈاک محکمہ کسٹمز حکام کے اشتراک سے بیرون ملک سے آنے والی ایمرجنسی سامان جیسے آکسیجن کنسنٹریٹرس، آلات، دوائیاں وغیرہ کا تیزی سےکلیئرنس، پروسیسنگ اور ڈلیوری کررہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک پبلک نوٹس ڈاک محکمے مواصلات کی وزارت کے ذریعے جاری کیاگیا ہے۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے شیپمنٹ کی منظوری اور تیزی سے تقسیم کو مزید آسان بنانے کےلئے ڈاک کے محکمے، معزز گراہک، عام لوگ جو بیرون ملک سے ڈاک کے ذریعے سے بھیجے گئے اس طرح کی شیپمنٹ کا انتظار کررہے ہیں، ان کے اس پبلک نوٹس کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی کنسائمینٹ کی تفصیل (نام، موبائل نمبر، ای-میل آئی ڈی، ٹریکنگ آئی ڈی، پوسٹنگ کی تاریخ اور ڈلیوری کا پتہ) ان ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔adgim2@indiapost.gov.in or dop.covid19[at]gmail[dot]com

اور نیچے دیے گئے نوڈل افسروں کو وہاٹس ایپ کے ذریعے سے تفصیل بھیج سکتے ہیں۔

ڈاک محکمےکے نوڈل افسروں کی فہرست۔

  1. جناب اروند کمار-9868378497
  2. جناب پنت کمار- 9536623331

...............................................................

   ش ح،ح ا، ع ر

07-05-2021

                                                                                                                U-4279


(Release ID: 1716968) Visitor Counter : 198