وزارت خزانہ

9871 کروڑروپے کی محصولیاتی خسارہ گرانٹ، 17 ریاستوں کو جاری


 گذشتہ 2 ماہ کے دوران ریاستوں کو، 19742 کروڑروپے کی محصولیاتی خسارہ گرانٹ جاری کی جا چکی ہے

Posted On: 06 MAY 2021 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی 06 مئی 2021: وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے 2021-22 کے لئے 9871 کروڑروپے کی پوسٹ ڈیولیوشن ریونیو ڈیفسیٹ (پی ڈی آر ڈی) کی دوسری ماہانہ قسط 17ریاستوں کے لئے  آج جاری کر دی ہے۔

دوسری قسط کے اجراء کے ساتھ ،  19,742روپے  کی کل رقم، ریاستوں کو پوسٹ ڈیولیوشن ریونیو ڈیفسیٹ گرانٹ کے طور پر رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں  جاری کی جا چکی ہے۔ جمعرات کو جاری کی جانے والی گرانٹ کی ریاست وار تفصیلات اور 2021-22 میں ریاستوں کو جاری کی جانے والی پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو ڈیفسیٹ گرانٹ کی کل رقم کی تفصیلات ذیل میں منسلک ہے۔

مرکز، آئین کی دفعہ 275 کے تحت، ریاستوں کو پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو ڈیفسیٹ گرانٹ فراہم کرتا ہے۔ گرانٹس ماہانہ اقساط میں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی جاتی ہیں تاکہ ریاستوں کے پوسٹ ڈیوولیوشن کےبعد کی منتقلی کے ریونیو اکاؤنٹس میں فرق کو پورا کیا جاسکے۔ 15 ویں فنانس کمیشن نے، 17 ریاستوں کو پوسٹ ڈیوولیوشن ریلیز ڈیفسیٹ گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔

 پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو ڈیفسیٹ گرانٹ کے لئے جن ریاستوں کی تجویز کی گئی ہے، وہ ہیں: آندھرا پردیش ، آسام ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، کرناٹک ، کیرالہ ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، پنجاب ، راجستھان ، سکم ، تمل ناڈو ، تری پورہ ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔

ریاستوں کی اس گرانٹ کو حاصل کرنے کی اہلیت اور گرانٹ کی مقدار کا فیصلہ، کمیشن نے، ریاست کے محصول اور اخراجات کے جائزے کے درمیان فرق کی بنیاد پر کیا تھا۔ کمیشن کے ذریعہ مالی سال 2021-22 کے تخمینے والے انحراف کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

پندرہویں مالیاتی کمیشن نے، مالی سال 2021-22 میں، 17 ریاستوں کو،مجموعی طور پر 1،18،452 کروڑروپے کی مجموعی رقم، پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو خسارہ گرانٹ کی مد میں جاری کرنےکی سفارش کی ہے۔   ۔ یہ گرانٹ ریاستوں کو 12 ماہانہ قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔

 ریاست وار پوسٹ ڈیولیوشن ریونیو ڈیفسیٹ گرانٹ جاری کی گئی

نمبر شمار

ریاست کا نام

مئی  2021 میں جاری رقم

(دوسری قسط)

(روپے کروڑ میں)

میں جاری مجموعی رقم2021-22

( 2021 مئی+اپیریل)

(روپے کروڑ میں)

1

آندھرا پردیش

1438.08

2876.16

2

آسام

531.33

1062.66

3

ہریانہ

11.00

22

4

ہماچل پردیش

854.08

1708.16

5

کرناٹک

135.92

271.84

6

کیرالہ

1657.58

3315.16

7

منی پور

210.33

420.66

8

میگھالیہ

106.58

213.16

9

میزورم

149.17

298.34

10

ناگالینڈ

379.75

759.5

11

پنجاب

840.08

1680.16

12

راجستھان

823.17

1646.34

13

سکم

56.50

113

14

تمل ناڈو

183.67

367.34

15

تری پورہ

378.83

757.66

16

اتراکھنڈ

647.67

1295.34

17

مغربی بنگال

1467.25

2934.5

 

میزان

9,871.00

19,742.00

 

****

 

U.No. 4243

م ن۔ ا ع ۔س ا

Dated: 06.05.2021

 



(Release ID: 1716677) Visitor Counter : 157