کابینہ
کابینہ نے ہندوستان اور برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے مابین نقل مکانی اورنقل و حرکت کی شراکت داری سے متعلق مفاہمت نامہ کی منظوری دیدی
Posted On:
05 MAY 2021 12:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی 05 مئی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے حکومت جمہوریہ ہند اور برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کی حکومت کے مابین نقل مکانی اورنقل و حرکت کی شراکت داری سے متعلق مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ .
مقاصد:
اس مفاہمت نامے کا مقصد طلبہ ، محققین اور ہنرمند پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت کو فروغ دینے والے ویزوں کے اجراء کو زیادہ سہل کرنا اور دونوں فریقین کے مابین بے قاعدہ ہجرت اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق امور پر تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔
اس مفاہمت نامہ سے ہندوستانی طلباء ، ماہرین تعلیم ، اور محققین ، مہاجرین کو پیشہ ورانہ اور معاشی وجوہ کی بناء پر فائدہ ہوگا اور وہ جو بغیر کسی ذات ، مسلک ، مذہب یا صنف پرکی بنیاد پر، متعدد منصوبوں کے ذریعہ دونوں ممالک کی معاشی ترقی میں شراکت کے خواہشمند ہیں، اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ یہ مفاہمت نامہ ہنر کے آزاد بہاؤ کی سہولت کے ذریعہ دونوں ممالک میں اختراعی ماحولیاتی نظام کی حمایت کرسکتا ہے۔
امور خارجہ کی وزارت، مشترکہ ورکنگ گروپ میکانزم کے ذریعے، اس مفاہمت نامہ پر مؤثر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔
****
U.No. 4211
م ن۔ ا ع ۔س ا
Dated: 05.05.2021
(Release ID: 1716403)
Visitor Counter : 155
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam