کابینہ

کابینہ نے مئی اورجون 2021 کی دو ماہ کی ایک اور مدت کے لئے پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (مرحلہ -3 ) کے تحت این ایف ایس اے استفادہ کنندگان کے لئے اضافی اناج مختص کئے جانے کو منظوری دی

Posted On: 05 MAY 2021 12:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  05  مئی 2021: وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں   کابینہ نے  بعد وقوع  واقعہ   درج ذیل کو منظوری دی ہے:

1-ایک اور دو ماہ کی مدت یعنی  مئی سے جون 2021 تک ڈی بی ٹی کے تحت شامل ہونے والوں سمیت   این ایف ایس اے (اے اے وائی اینڈ پی ایچ ایچ  ) کے تحت  آنے والے تقریباََ  79.88 کروڑاستفادہ کنندگان کے لئے پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا مرحلہ -3 کے تحت    5  کلوگرام فی کس   ماہانہ  مفت اناج  کے لئے  اضافی اناج  مختص  کیا گیا۔

2- گیہوں/چاول کے معاملے میں ریاست  /  مرکزکے زیرانتظام خطے  وار تقسیم  کا فیصلہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے ذریعہ  این ایف ایس اے کے تحت  موجودہ  تقسیم کے تناسب کی بنیاد  پر کیا جائے گا۔خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ  مقامی لاک ڈاؤن کی صورتحال   اور  خراب موسم مثلاََ مانسون   ،  طوفان  ،سپلائی چین اور  کووڈ کی وجہ سے لگائی  گئی  پابندیوں کی وجہ سےپیداشدہ صورتحال کو  ذہن میں رکھتے ہوئے کام کاجی ضرورتوں  کے مطابق  پی ایم جی کے  اے وائی  کے تحت  اٹھائے جانے   / تقسیم کی مدت  میں توسیع کا فیصلہ بھی کرسکتا ہے۔

3-اناج کی مجموعی مقدار تقریباََ  80  ایل ایم ٹی ہوسکتی ہے۔

          دو ماہ یعنی  مئی سے جون  2021  کے لئے  5  کلوگرام فی کس ماہانہ کی در سے ٹی پی ڈی ایس کے تحت  تقریباََ  79.88  کروڑافراد  کو  اضافی مفت اناج  تقسیم کئے جانے کا مطلب   25332.92  کروڑروپے  کی فوڈ سبسڈی   تخمینے کے مطابق ہے   اور  تخمیناََ  چاول کے لئے  36789.2 روپےفی  میٹرک ٹن   اور گیہوں کے لئے 25731.4  روپے  فی میٹرک ٹن  کی اقتصادی لاگت آر ہی ہے۔

          اناج کی اضافی تقسیم سے کوروناوائرس کے ذریعہ معیشت میں  پیدا ہونےو الے رخنے  کے باعث غریبوں  کو  پیش آنے والی مشکلات کم ہوں  گی۔آئندہ دو  ماہ میں  روکاٹ کی وجہ سے اناج دستیاب نہ ہونے کے باعث  کسی غریب خاندان کو ٖپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

*************

ش ح۔ا گ ۔رم

(05-05-2021)

U-4207


(Release ID: 1716178) Visitor Counter : 284