صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہند نے اب تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو  16.69 کروڑسے زیادہ  ویکسین کی خوراک مفت فراہم کرائی ہے


ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام خطوں کے پاس لوگوں کو  لگانے کے لئے 75 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک دستیاب ہیں

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو آئندہ  تین دن میں ویکسین  کی 48  لاکھ  سے زیادہ اضافی  خوراکیں  موصول ہوں گی

Posted On: 04 MAY 2021 10:57AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04: مئی 2021: حکومت  ہند  ’’ مکمل حکومت  ‘‘ کے نظریہ کے ساتھ  ریاستوں  اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کے تعاون سے کووڈ -19 عالمی وبا کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے۔کووڈ -19  عالمی وبا کے کنٹینمنٹ اور بندوبست کے لئے  حکومت ہند کی پانچ نکاتی  حکمت عملی میں  جانچ کرنے  ، پتہ  لگانے  ،علاج کرنے اور  کووڈکے لئے موزوں رویہ اختیار کرنے  کے علاوہ  ٹیکہ لگانا بھی شامل ہے۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری  کی لبرلائزڈ اور تیزرفتار مرحلہ 3 کی حکمت عملی کانفاذ  یکم مئی  2021سے شروع کردیا گیا ہے۔آبادی کے نئے مستحق گرو پوں کے رجسٹریشن کا  کام  28  اپریل سے ہی شروع  ہوگیا تھا۔مستحق افرادبراہ راست  کوون پورٹل   (cowin.gov.in) کےذریعہ یا آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعہ رجسٹریشن کراسکتے  ہیں۔

حکومت ہند نے اب تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو تقریباََ   16.69 کروڑسے زیادہ  ویکسین کی خوراک (166997410) مفت فراہم کرائی ہے۔ان میں سے ضائع ہونے والی ویکسین سمیت کُل کھپت 159475507 خوراک  (آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق ) کی ہوئی ہے۔

ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام خطوں کے پاس لوگوں کو  لگانے کے لئے 75 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک (7524903)دستیاب ہیں۔

اس  کے علاوہ  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو آئندہ  تین دن میں ویکسین  کی 48  لاکھ  سے زیادہ(4841670) اضافی  خوراکیں  موصول ہوں گی۔

 

 

 

  

 

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CSG7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027C23.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KJD4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EQN9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005WG6A.jpg

 

 

*************

ش ح۔ا گ ۔رم

U- 4176


(Release ID: 1715856) Visitor Counter : 244