صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں مجموعی طور 15.89  کروڑ سے زیادہ لوگوں کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جب کہ ٹیکہ کاری کی قومی مہم کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے


ٹیکہ  کاری مہم کےتیسرے  مرحلے میں 18 سے 44  سال تک کی عمر کے  4 لاکھ  سے زیادہ مستفیدین کے ٹیکے لگائے گئے

صحت یابی کی شرح میں  مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ  گزشتہ 24 گھنٹے میں  3.20  لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں

Posted On: 04 MAY 2021 10:33AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 ؍مئی : کووڈ- 19  ٹیکہ کاری کا  اصلاح شدہ  اور تیز رفتار  تیسرا مرحلہ  یکم مئی  2021  سے شروع ہو چکا ہے۔ ملک میں  کووڈ  -19  سے بچاؤ  کے لئے  ٹیکے لگوانے والوں کے کی  مجموعی تعداد  آج 15.89  کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

12  ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  18  سے 44  سال تک کی عمر کے  406339 مستفیدین  نے کووڈ – 19  سے بچاؤ کا پہلا ٹیکہ لگو ایا۔ یہ ہیں : چھتیس گڑھ  (1025)،  دہلی (40028)،  گجرات (108191)، ہریانہ (55565)،  جموں وکشمیر ( 5587)،  کرناٹک (2353)،  مہاراشٹر  (73714)،  اڈیشہ (6802)،  پنجاب (635)،  راجستھان (76151)،  تمل ناڈو (2744)، اور  اترپر دیش (33544)۔

آج  صبح  7  بجے تک ملی  عبوری رپورٹ کے مطابق  ابھی تک  2335822  سیشن  کے ذریعے  مجموعی طور پر  158932921 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ان میں  حفظان صحت کے  9448289 کارکن کو  پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔ اور  حفظان صحت کے  6197900  کارکنان کو دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔ پیش پیش رہنے والے  13505877  صحت کارکنان  کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا اور  پیش پیش رہنے والے  7266380  کارکنان کو دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔ ان کے علاوہ  18  سے 44  سال تک کی عمر کے  406339  افراد کے پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔ اور  45  سال  سے 60  سال تک کی عمر کے  53050669  افراد کے پہلا ٹیکہ لگا یا گیا۔ 45  سال سے 60  سال کی عمر کے 4142786  افراد کے  دوسرا ٹیکہ لگا یا گیا۔ 60  سال سے زیادہ عمر کے 52816238 افراد کے  پہلا  ٹیکہ  اور 60  سال سے زیادہ عمر کے  11998443  افراد کے  دوسرا ٹیکہ  بھی لگا یا جا چکا ہے۔

حفظان صحت کے کارکنان

 پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

18 سے 44 سال تک کی عمر کے افراد کا گروپ

45 سے 60  سال  تک کی عمر کے افراد کا گروپ

60  سال سے زیادہ عمر کے افراد

 

 

میزان

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

94,48,289

62,97,900

1,35,05,877

72,66,380

4,06,339

5,30,50,669

41,42,786

5,28,16,238

1,19,98,443

15,89,32,921

 

ملک میں اب تک  10  ریاستوں میں مجموعی طور پر  66.94  فیصد  لوگوں کے ٹیکے لگائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JFOA.jpg

ٹیکہ کاری مہم  کے 108 ویں دن ( 3 مئی 2021)  1708390  ٹیکے لگائے گئے۔

12739 سیشنز کے دوران  838343 مستفیدین کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا اور  870047 مستفیدین کو دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔

مورخہ: 3 مئی 2021 (108 واں دن)

حفظان صحت کے کارکنان

 پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

18 سے 44 سال تک کی عمر کے افراد کا گروپ

45 سے 60  سال  تک کی عمر کے افراد کا گروپ

60  سال سے زیادہ عمر کے افراد

کل حصولیابیاں

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

14,514

26,349

62,078

79,381

2,17,616

3,89,229

3,06,761

1,54,906

4,57,556

8,38,343

8,70,047

 

بھارت میں  آج تک  مجموعی طور پر  16613292 افراد شفا یاب ہو چکے ہیں۔

شفایابی کی قومی شرح  81.91  فیصد ہے  جب کہ گزشتہ 24  گھنٹے میں 320289  افراد کے شفا یاب ہونے کی خبر ملی ہے۔

10  ریاستوں میں  73.14  فیصد  شفایابیاں ہوئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026E94.jpg

 

بھارت میں منعقد کئے گئے  یومیہ ٹیسٹ  ذیل میں دکھائے گئے ہیں  اور یومیہ متاثرہ شرح  اب  21.47 فیصد  پر پہنچ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SP2I.jpg

گزشتہ 24  گھنٹے میں  357229  نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر ، کرناٹک، کیرالہ، اتر پردیش، دہلی، تمل ناڈو، مغربی بنگال، آندھرا پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ سمیت  10  ریاستوں میں  نئے کیسوں کے 71.71  معاملے  درج  ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں  ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں 48621  معاملے درج ہوئے، اس کے بعد  کرناٹک میں 44438 جب کہ اتر پردیش میں  29052 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UB51.jpg

 

بھارت میں کل زیر علاج مریضوں کی تعداد  3447133  تک پہنچ گئی ہے اور اب یہ ملک کے کل متاثرہ کیسوں کا  17.00  فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹے میں کل زیر علاج مریضوں کی  تعداد میں  سے 33491 کیسوں کی کمی  درج کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005A54W.jpg

 

مہاراشٹر ، کرناٹک، اتر پردیش، کیرالہ ، راجستھان ، گجرات ، آندھرا پردیش ، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال،  بہار ، اور ہریانہ سمیت  12  ریاستوں میں  بھارت کے  کل  زیر علاج مریضوں میں سے  81.41  فیصد مریض  علاج ہیں۔ ان میں ہر ریاست میں  ایک لاکھ سے زیادہ مریض زیر علاج ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006CKV0.jpg

قومی شرح اموات میں کمی ہو رہی ہے اور سر دست یہ  1.10  فیصد ہے، جو مسلسل  کم ہور ہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007659P.jpg

 

گزشتہ 24  گھنٹے میں 3449 اموات کی خبر ملی  ہے۔

ان میں سے  73.15  فیصد  اموات  10  ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں  (567  ) اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد دہلی میں (448) اور اتر پردیش میں (285  ) اموات ہوئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008CM20.jpg

 

دو ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  گزشتہ 24  گھنٹے میں کووڈ – 19  سے  کسی بھی موت کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ یہ ہیں دمن اور دیو، دادر ونگر حویلی اور اروناچل پردیش۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ع م۔ ق ر

U-4177



(Release ID: 1715854) Visitor Counter : 237