وزارت خزانہ

کسٹم اتھارٹیوں کے پاس 3000آکسیجن کنسنٹریٹرس کی ایک بھی کھیپ زیر التوا ء نہیں

Posted On: 03 MAY 2021 8:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 03 مئی 2021: دہلی ہائی کورٹ میں 3000 آکسیجن کنسنٹریٹرس کے کسٹم اتھارٹیوں میں رکھے ہونے کا معاملہ سامنے آیا اور اسی معاملہ کی سرکاری کونسل کے ذریعہ یہ کہتے ہوئے وضاحت کی گئی کہ فی الحال اس طرح کی کوئی بھی کھیپ کسٹم اتھارٹیوں میں زیر التوا نہیں ہے۔

حالانکہ، سوشل میڈیا میں یہ خبر ہر طرف پھیلی ہوئی ہے کہ 3000 آکسیجن کنسنٹریٹرس کسٹم اتھارٹیوں میں رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے اپنی فیلڈ فارمیشن کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اس کی تصدیق کی اور پایا کہ کسٹمز میں ایسی کوئی کھیپ موجود نہیں ہے۔ تاہم، چونکہ ٹوئیٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے، اگر کسی کے پاس یہ اطلاع ہے کہ کھیپ کہاں رکھی ہوئی ہے، تو اس کے بارے میں ہمیں مطلع کریں اور ہم اس سلسلے میں فوری طور پر کاروائی کریں گے۔ 

 

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4173



(Release ID: 1715813) Visitor Counter : 181