PIB Headquarters

کووِڈ۔19 سے متعلق پی آئی بی بلیٹن

Posted On: 02 MAY 2021 7:51PM by PIB Delhi

#Unite2FightCorona

#IndiaFightsCorona

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کی شروعات کے ساتھ  بھارت کی مجموعی ٹیکہ کاری کوریج 15.68 کروڑ  سے تجاوز کر گئی

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کی شروعات گذشتہ روز ہونے کے ساتھ ملک میں لگنے والے کووِڈ۔19 کے مجموعی ٹیکوں کی تعداد آج 15.68 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

  • گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 لاکھ سے زائد ٹیکے لگے۔
  • قومی شرح اموات میں کمی واقع ہو رہی ہے اور یہ گھٹ کر 1.10 فیصد ہوگئی ہے۔
  • گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ19 کی وجہ سے موت کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ ان میں دمن اور دیو اور دادر اور ناگر حویلی، لکشدیپ، اروناچل پردیش اور میزورم شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1715478

وزیر اعظم نے نائٹروجن پلانٹس کو آکسیجن پلانٹس میں تبدیل کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا

آکسیجن کے پروڈکشن کے لئے موجودہ پریشر سوئنگ ایبسارپشن (پی ایس اے) نائیٹروجن پلانٹس کو تبدیل کرنے کے عمل پر تبادلہ خیالات کیے گئے۔ صنعتوں کے ساتھ غور و خوض کے بعد، اب تک 14 صنعتوں کی پہچان کی گئی ہے، جہاں نائیٹروجن پلانٹس کو تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ، اس کام کے لئے صنعتی انجمنوں کی مدد سے 37 نائیٹروجن پلانٹس کی پہچان کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1715505

وزیر اعظم نے طبی مقاصد کے لئے گیس والے آکسیجن کے استعمال کا جائزہ لیا

اسٹیل پلانٹس، پیٹروکیمیکل اکائیوں کے ساتھ ریفائنریز، رِچ کمبسشن پروسیس (بہتر جلانے کا عمل) کا استعمال کرنے والی صنعتوں، پاور پلانٹس جیسی کئی صنعتوں کے پاس آکسیجن پلانٹس ہوتے ہیں،جو گیس والے آکسیجن پیدا کرتے ہیں، جن کا آگ جلانے والے کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس آکسیجن کا طبی مقصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایسی امید ہے کہ ایسے پلانٹس کے نزدیک عارضی ہسپتال بناکر بہت کم وقت میں تقریباً 10000آکسیجن  کے حامل بستر تیار کیے جا سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1715504

کابینہ سکریٹری نے دہلی میں کووِڈ۔19 کی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گابا نے اتوار کے روز دہلی میں کووِڈ۔19 تیاریوں سے جڑے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں موجود قومی راجدھانی خطہ دہلی کے افسران نے ایک پرزینٹیشن  پیش کی۔ اس میں سرگرم معاملات سے متعلق تازہ رجحانات، اموات اور مثبت شرح، معالجے سے متعلق بنیادی سہولتوں کی دستیابی اور ان کی توسیع کا منصوبہ، آکسیجن کی دستیابی کی صورتحال، ہوم آئیسولیشن کا عمل اور ہیلپ لائن، ایمبولینس خدمات اور کووِڈ کی جانچ جیسے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا۔

مزید تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1715543

دہلی کو 120 میٹرک ٹن رقیق آکسیجن  کے ساتھ دوسری آکسیجن ایکسپریس حاصل ہوئی

بھارتی ریلوے نے اب تک ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 74 ٹینکروں میں 1094 میٹرک رقیق طبی آکسیجن او پہنچایا ہے۔ 19 آکسیجن ایکسپریس پہلے ہی اپنا سفر پورا کر چکی ہیں  اور آکسیجن سے بھری 2 اضافی آکسیجن ایکسپریس 4 ٹینکروں میں 61.46 میٹرک ٹن (تقریباً) ایل ایم او لے کر چل رہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1715525

ناگالینڈ ریاستی حکومت کے مطالبے پر ریلوے نے آج دیماپور میں 10 آئیسولیشن کوچ تعینات کیے

کووِڈ کے خلاف ساجھا لڑائی میں ملک کی صلاحیتوں کو تقویت بہم پہنچاتے ہوئے وزارت ریلوے نے اپنی کثیر جہتی  پہل قدمیوں کے تحت تقریباً 64000 بستروں کے ساتھ تقریباً 4000 آئیسولیشن کوچ کو تعینات کیا ہے۔ ابھی ملک کے مختلف حصوں میں 213 آئیسولیشن کوچ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آج کی تاریخ تک ان آئیسولیشن کوچوں میں 3200 سے زیادہ مفت بستر دستیاب ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1715500

بھارتی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک کووِڈ ٹیکے کی 16.54 کروڑ خوراکیں مفت دستیاب کرائیں

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اس وقت کووِڈ ٹیکے کی 78 لاکھ سے زائد خوراکیں موجود ہیں۔ آئندہ 3دنومیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 56 لاکھ سے زائد ٹیکے کی اضافی خوراکیں مل جائیں گی۔

مزید تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1715481

 

اہم ٹوئیٹس

 

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4164



(Release ID: 1715770) Visitor Counter : 163