ریلوے کی وزارت

ریلوے مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا میں استعمال کے لئے اضافی کووڈ کیئر کوچوں کو متحرک کررہی ہے


جبل پور کے لئے آئیسولیشن کوچ تعینات کیے جائیں گے

آئیسولیشن کوچوں کو بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے نندروبار سے پالگھرمنتقل کر دیا گیا

اب ہندوستان کے مختلف حصوں میں 191آئیسولیشن کوچ استعمال ہورہے ہیں

اس وقت تک ان آئیسولیشن کوچوں میں2929 مفت بستر دستیاب ہیں

ریلوے نے ریاستوں کے ذریعہ استعمال کرنے کے لئے تقریبا 64000 بیڈ تیارکئے ہیں

ریلوے کے ذریعہ کئے گئے حفظان صحت اور کیٹرنگ انتظامات کے بارے میں مریضوں کی جانب سے مثبت آراء مل رہی ہیں

Posted On: 01 MAY 2021 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم مئی 2021: کووڈ کے خلاف متحدہ لڑائی میں قوم کی صلاحیتوں کو تقویت بخشتے ہوئے ، وزارت ریلوے نے اپنے متعدد اقداموں میں ، تقریبا 4000 آئیسولیشن کوچوں کی تعیناتی کی ہے جن میں لگ بھگ 64000 بستردستیاب ہیں۔

ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور جلد سے جلد رسائی کے لئے، ریلوے نے مشترکہ کارروائی کے لئے، اپنے مفاہمت نامے پر عملدرآمد کرنے کے لئے، زونز اور ڈویژنوں کو بااختیار بنانے کے عمل کو ڈی سنٹرلائزکرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان آئیسولیشن کوچز کو آسانی سے متحرک کیا جاسکتا ہے اور ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک پر مطلوبہ جگہوں پر پہونچایا جا سکتا ہے۔

اسی کے مطابق ، ریاستوں کے مطالبے کے مطابق ، اس وقت 191 کوچز کو مختلف ریاستوں کو کووڈ کیئر کے لئے 2990 بیڈز کی بستر کی گنجائش کے ساتھ حوالے کیا گیا ہے۔ آئیسولیشن کوچ اس وقت دہلی ، مہاراشٹر (اجنی آئی سی ڈی ، نندروبار) ، مدھیہ پردیش (اندور کے قریب تیہی) میں زیر استعمال ہیں۔ ریلوے نے اترپردیش کے بڑے شہروں جیسے فیض آباد ، بھدوئی ، وارانسی ، بریلی اور نجیب آباد میں بھی 50 کوچیں تعینات کی ہیں۔ ضلعی حکام کے مطالبے کے مطابق ، آئیسولیشن کوچوں کو نندروبار سے پالگھر منتقل کیا جارہا ہے۔ جبل پور کے لئے بھی آئیسولیشن کوچ تعینات کیے جارہے ہیں۔

دہلی ،اترپردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا میں ان کوچوں کی افادیت کی تازہ ترین پوزیشن مندرجہ ذیل ہے۔

نندروبار (مہاراشٹرا) میں ، گذشتہ دو دنوں میں 6 نئے داخلے آج تک درج ہوئے جبکہ 10 مریضوں کو آئیسولیشن کی مدت کے بعد فارغ کردیا گیا۔ کوویڈ کے 43 مریض فی الحال اس سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک ، ریاست کے صحت کے حکام کے ذریعہ 57 داخلوں کے اندراج کے بعد مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ 314 بستر ابھی بھی دستیاب ہیں۔

دہلی میں ، ریلوے نے 1200 بستروں کی گنجائش والے 75 کووڈ کیئر کوچوں کی ریاستی حکومتوں کے مطالبے کی مکمل طلب پوری کردی ہے۔ 50 کوچز شکوربستی اور 25 کوچ آنند وہار اسٹیشنوں پر موجود ہیں۔ ایک داخل ہونے والے مریض کے ڈسچارج کے ساتھ آج تک 4 داخلے رجسٹرڈ  ہوئےتھے۔ 1196 بستر ابھی بھی دستیاب ہیں۔

 مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کے 2 کوچوں کے مطالبہ کے سلسلے میں ، مغربی ریلوے کے رتلام ڈویژن نے اندور کے قریب تیہی اسٹیشن پر 320 بیڈز کی گنجائش والے 22 کوچز کو تعینات کیا ہے۔ یہاں اب تک 6 مریض داخل ہوئےہیں۔ بھوپال میں ، جہاں 20 کوچ تعینات ہیں، اس سہولت پر ، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 20 مریض داخل ہوئے جن میں 4 مریض ڈسچارج کردئے گئے تھے۔ اس سہولت پر 276 بستر دستیاب ہیں۔

مذکورہ بالا ریاستوں میں ان سہولیات کا استعمال ، حالیہ ریکارڈوں کے مطابق ، مجموعی طور پر 123 داخلوں کے اندراج کے بعد 62 مریضوں کا ڈسچارج رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت 61 کوویڈ مریض آئیسولیشن کوچوں کو استعمال کررہے ہیں۔ ان سہولیات پر اب بھی کل 2929 بستر دستیاب ہیں۔

یوپی میں ، اگرچہ ابھی تک ریاستی حکومت کے ذریعہ کوچز کے لئے درخواست نہیں کی گئی ہے لیکن فیض آباد ، بھد وہی ، وارانسی ، بریلی اور نجیب آباد میں 10 کوچزتعینات گئے ہیں جن میں  800 بستروں کی گنجائش  ہے(50 کوچ)۔

*******

U.No. 4123

م ن۔ ا ع ۔س ا

Dated: 02.05.2021

 


(Release ID: 1715602) Visitor Counter : 168