صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت ہندنے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 16.54 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک بالکل مفت فراہم کرائی ہیں
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 78 لاکھ سے زیادہ ٹیکےابھی بھی لگائے جانے کے لئے دستیاب ہیں
آئندہ تین دنوں میں ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مزید 56 لاکھ سے زیادہ ٹیکے حاصل کرائے جائیں گے
Posted On:
02 MAY 2021 11:38AM by PIB Delhi
حکومت ہند ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ’جامع حکومت‘ کے نظریہ کے ساتھ کووڈ-19وبائی مرض کے خلاف لڑائی کی قیادت کررہی ہے۔ ٹیکہ کاری، وبائی مرض کی روک تھام اور اس کے انتظام کے لئے حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی (ٹیسٹ، ٹریک،علاج اور کووڈ مناسب طرز عمل)کا لازمی جزو ہے۔
کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کو مزید مؤثر اور روادار بناتے ہوئےاسے ملک بھر میں یکم مئی 2021سے شروع کردیا گیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت نئی عمر کےمستحق افراد کے لئے اندراج کا عمل 28 اپریل سے شروع ہوچکا ہے۔ مستفدین از خود کوون پورٹل (cowin.gov.in) یا آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک تقریباً 16.54 کروڑ (16,54,93,410) ٹیکے بالکل مفت مہیا کرائے ہیں۔آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کل ٹیکوں میں سے اتلاف شدہ ٹیکوں سمیت 15,76,32,631 ٹیکے استعمال میں لائے جاچکے ہیں۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس فی الوقت 78 لاکھ سےزیادہ (78,60,779) ٹیکے لگائے جانے کے لئے دستیاب ہیں۔
ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں آئندہ تین دنوں میں مزید56 لاکھ سے زیادہ (56,20,670) ٹیکےدستیاب کرائے جائیں گے۔
*****
ش ح۔ ن ر (02.05.2021)
U NO: 4133
(Release ID: 1715592)
Visitor Counter : 260