صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہندنے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 16.37 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک بالکل مفت فراہم کرائی ہیں


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 79 لاکھ سے زیادہ ٹیکےابھی بھی لگائے جانے کے لئے دستیاب ہیں

علاوہ ازیں، ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آئندہ تین دنوں میں تقریباً 17 لاکھ ٹیکے مزید حاصل ہوں گے

Posted On: 01 MAY 2021 11:40AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،یکم مئی، 2021 /

حکومت ہند کووڈ-49 وبائی مرض کے خلاف لڑئی میں سب سے آگے ہے۔ ٹیکہ کاری، وبائی مرض سے لڑنے میں حکومت ہند کی یانچ نکاتی حکمت عملی (ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ اور کووڈ مناسب طرز عمل)کا لازمی جزو ہے۔

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی بلا تفریق اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کا آغاز آج (یکم مئی 2021) سے نافذ العمل ہوگا۔  مستحق افراد کے لئے اندراج کا کام 28 اپریل سے شروع ہوچکا ہے۔  ممکنہ مستفدین براہ راست کوون پورٹل (cowin.gov.in) یا آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک تقریباً 16.37 کروڑ (16,37,62,300) ٹیکے بالکل مفت مہیا کرائے ہیں۔ ان میں سے اتلاف شدہ کل  کھپت 15,58,48,782 ٹیکوں(آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق) کی ہے۔ 

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ کے 79 لاکھ سےزیادہ (79,13,518) ٹیکے لگائے جانے کے لئے دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ ، ریاستیں و مرکز کے زیر انتظام علاقےآئندہ تین دنوں میں مزید 17 لاکھ سے زیادہ (17,31,110) ٹیکےحاصل کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010HPF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JNY7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M6OP.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004J9R3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005T8T2.jpg

جیسا کہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی بلا تفریق اور تیز ترین تیسرے مرحلے کی حکمت عملی میں  تجویز کیا گیا تھا، سبھی ریاستیں و مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کو وزارت صحت و کنبہ بہبود کے ذریعے ٹیکوں کی کل تعداد کے سلسلے میں مطلع کیا جاچکاہے انہیں ’گورنمنٹ آف انڈیا چینل‘ کے ایک حصے کے طور پر   45 سال او ر اس سے زیادہ عمر کے مستفدین کی ٹیکہ کاری کے لئے ٹیکے بالکل مفت حاصل ہوں گے۔

 درج ذیل جدول  میں سبھی  ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ’’گورنمنٹ آف انڈیا چینل‘‘ کے ذریعے  مفت فراہم کرائے جانے والوں ٹیکوں کی تعداد کو پیش کیا گیا ہے۔

مئی 2021 کے پہلے  پندرہ دن کے لئےحکومت ہند کے ذریعے ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  مختص کووی شیلڈ و کوویکسن ٹیکے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006K1T3.png

*****

ش ح۔ ن ر (01.05.2021)

U NO: 4107


(Release ID: 1715470) Visitor Counter : 235