وزارت خزانہ

ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے لئے 8873.6 کروڑروپے کی پہلی قسط بطور پیشگی جاری


ایس ڈی آر ایف کی   رقم کے 50 فیصد تک  کا استعمال ریاستوں کے ذریعہ کووڈ – 19 کی روک تھام سے متعلق اقدامات کے لئے کیا جا سکتا ہے

Posted On: 01 MAY 2021 8:55AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ یکم مئی        وزارت خزانہ کے تحت محکمہ اخراجات نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ایک خاص انتظام کے تحت تمام ریاستوں کو سال 22-2021 کے لیے ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے مرکزی حصص کی پہلی قسط مقررہ وقت سے پہلے بطور پیشگی  جاری کردی ہے۔ تمام ریاستوں کو 8873.6 کروڑروپے جاری کردی گئی ہے۔

عام طور پر ، ایس ڈی آر ایف کی پہلی قسط فنانس کمیشن کی سفارشات کے مطابق جون کے مہینے میں جاری کی جاتی ہے۔ تاہم ، معمول کے طریقہ کار میں رعایت دیتے ہوئے  نہ صرف ایس ڈی آر ایف کی پہلی قسط کو بطور پیشگی جاری کیا گیا ہے بلکہ گذشتہ مالی سال کے دوران فراہم کی گئی رقم کے استعمال کے سرٹیفکیٹ کا انتظار کیے بغیر ہی یہ رقم بھی جاری کردی گئی ہے۔ جاری کردہ رقم کا 50 فیصد یعنی  4,436.8 کروڑ روپے تک کا استعمال ریاستوں کے ذریعہ کووڈ – 19 کی روک تھام سے متعلق اقدامات کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

ایس ڈی آر ایف سے ملنے والی رقوم کا استعمال ریاستوں کے ذریعہ کووڈ – 19 کی روک تھام سے متعلق مختلف اقدامات  کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں آکسیجن پیدا کرنے اور اسٹوریج پلانٹوں کی لاگت پوری کرنے کے ساتھ اسپتالوں میں  ، وینٹیلیٹر ، ایئر پیوریفائر ، ایمبولینس خدمات کو مستحکم کرنا، کووڈ – 19 اسپتال، کوود کیئر سینٹر، قابل استعمال سامان، تھرمل اسکینر،  ذاتی حفاظتی سامان ، تجربہ گاہیں ، جانچ کٹس ، کنٹینمنٹ زون ، وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-4108



(Release ID: 1715337) Visitor Counter : 188