وزارت دفاع

کووِڈ۔19 کے اضافے کے خلاف نبرد آزمائی میں چھاؤنی بورڈ شہری انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں

Posted On: 30 APR 2021 4:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اپریل، 2021: چھاؤنی بورڈوں نے جاری کووِڈ۔19 صورتحال سے ابھرنے کے لئے ملک مختلف حصوں میں شہری انتظامیہ / ریاستی حکومتوں کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے باشندوں کا ساتھ دے رہے ہیں بلکہ ان سب کو بھی طبی امداد فراہم کررہے ہیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

فی الوقت 39 چھاؤنی بورڈ (سی بی) 1240 بستروں کے حامل 40 عام ہسپتالوں کا رکھ رکھاؤ کر رہے ہیں۔ پنے، کرکی اور دیولالی میں 304 بستروں والے سی بی ہسپتالوں کو وقف کووِڈ ہسپتالوں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ کرکی،  دیولالی، دیہوروڈ، جھانسی اور احمد نگر کے چھاؤنی جنرل ہسپتالوں (سی جی ایچ) کو 418 بستر کے ساتھ کووِڈ کیئر مرکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ دیہوروڈ پر ایک کلی طور پر وقف کووِڈ صحتی مرکز تیار ہے اور وہ جلد ہی کام کرنا شروع کر دے گا، جبکہ سی جی ایچ، کرکی میں چھ بستروں  کے ساتھ آئی سی یو کی سہولت قائم کی جا رہی ہے۔ 37 سی بی میں آکسیجن سپورٹ کی سہولت دستیاب ہے اور فی الوقت ان کے پاس 658 سلینڈروں کا ذخیرہ ہے۔

سبھی 39 سی جی ایچ میں بخار کے کلینک بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں کووِڈ۔19 علامات کے حامل مریضوں کو نامزد کووِڈ۔19 معالجاتی سہولتی مراکز میں بھیجا جاتا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے تال میل سے باقاعدہ طور پر ریپڈ اینٹی جن اور آرٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جبکہ زیادہ تر چھاؤنیوں میں ٹیکہ کاری مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

کلی طور پر وقف ٹیمیں چھاؤنی علاقوں کے اندر عوامی مقامات کو باقاعدہ طور پر سینیٹائز کر رہی ہیں اور باشندگان کو ای۔چھوانی پورٹل کے توسط سے آن لائن خدمات کا استعمال کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ چھاؤنی بورڈ ملک بھر میں وزارت دفاع کے تحت شہری ادارے ہیں۔

حال ہی میں کووِڈ۔19 معاملات میں اضافہ کے بعد وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 20 اپریل اور پھر 24 اپریل کو جائزہ میٹنگوں کا اہتمام کیا تھا اور مسلح افواج اور وزارت دفاع کے مختلف اداروں کو موجودہ صورتحال سے ابھرنے کے لئے شہری انتظامیہ کو ہر ممکن امداد فراہم کرانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ لوگ بحران کے وقت مسلح افواج کی جانب  دیکھتے ہیں کیونکہ انہیں ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور ان پر بھروسہ ہے۔

*******

ش ح ۔اب ن

U-4096



(Release ID: 1715243) Visitor Counter : 156